روضہ حضرت عباس سے روزانہ تلاوت مختلف چینلوں سے نشر

IQNA

روضہ حضرت عباس سے روزانہ تلاوت مختلف چینلوں سے نشر

17:21 - March 04, 2025
خبر کا کوڈ: 3518086
ایکنا: آستانہ عباسی سے وابستہ قرآنی مرکز کے ڈائریکٹر کے مطابق تلاوت پروگرام پندرہ چینلز سے نشر کیا جاتا ہے۔

ایکنا نیوز- المعراج نیوز کے مطابق آستان مقدس عباسی کے  علمی قرآنی کمپلیکس کے زیر اہتمام مرکز قرآن کریم نے رمضان المبارک کے خصوصی قرآنی پروگرامز کے لیے تمام ضروری اقدامات مکمل کر لیے ہیں۔

صحنِ مطہر میں روزانہ ختم ترتیل قرآن

شیخ جواد النصراوی، جو کہ مرکز قرآن کریم کے ڈائریکٹر ہیں، نے بتایا کہ رمضان کے دوران مرقد مطہر حضرت ابوالفضل العباس (ع) میں ختم ترتیل قرآن کا خصوصی اہتمام کیا جا رہا ہے۔ اس پروگرام میں روزانہ ایک جزء کی ترتیل کی جائے گی، اور اسے آستان عباسی کے میڈیا سیکشن کی نگرانی میں "فید کلین (Feed Clean)" سروس کے ذریعے ۱۵ سے زائد سیٹلائٹ چینلز پر براہِ راست نشر کیا جائے گا۔

العباس گروپ کے خدام کے لیے قرآن خوانی

انہوں نے مزید وضاحت کی کہ آستان عباسی کے زیراہتمام "علقمی زائرین کمپلیکس" میں العباس گروپ کے خدام کے لیے بھی روزانہ جزء خوانی کا اہتمام کیا گیا ہے۔

حفاظِ قرآن کے لیے خصوصی ختم ترتیل

مقام امام مھدی (عج) میں حفاظِ قرآن کے لیے ایک خصوصی ختم ترتیل کا انعقاد کیا جا رہا ہے، جس میں طلبہ قرآن کریم کو مکمل زبانی تلاوت کریں گے۔

زائرین کے لیے تعلیمی قرآنی نشستیں

رمضان کے دوران صحن مرقد حضرت ابوالفضل العباس (ع) میں قرآنی تعلیمات پر مشتمل خصوصی نشستوں کا بھی اہتمام کیا گیا ہے، تاکہ زائرین قرآن کریم سیکھ سکیں۔

قرآنی ورکشاپس اور تخصصی کورسز

شیخ النصراوی کے مطابق، کربلا اور دیگر صوبوں میں، جہاں آستان عباسی کے قرآنی مراکز فعال ہیں، وہاں اسپشل قرآنی کورسز اور ورکشاپس بھی منعقد کیے جائیں گے، تاکہ زیادہ سے زیادہ افراد قرآن کریم سے مستفید ہو سکیں۔

 

4269206

نظرات بینندگان
captcha