انڈونیشیاء کی استقلال مسجد میں ایرانی قرآء کی تلاوت

IQNA

انڈونیشیاء کی استقلال مسجد میں ایرانی قرآء کی تلاوت

16:02 - March 15, 2025
خبر کا کوڈ: 3518155
ایکنا: بین الاقوامی شہرت یافتہ ایرانی قراء حامد شاکرنژاد اور احمد ابوالقاسمی مسجد«استقلال» میں شاندار قرآنی محفل میں فن کا اظھار کریں گے.

ایکنا نیوز، بین الاقوامی مرکز قرآن و تبلیغ اور ادارہ ثقافت و تعلقات اسلامی کے تعاون سے یہ عظیم الشان قرآنی محفل منعقد کی جائے گی۔ اس میں ایران کے ثقافتی رایزن، اندونیشیا کے وزیر برائے مذہبی امور اور پروفیسر نصرالدین عمر، جو کہ مسجد استقلال کے امام ہیں، شرکت کریں گے۔

رپورٹ کے مطابق، مسجد استقلال کے منتظمین اس محفل میں اندونیشیا کے صدر کی شرکت کے لیے بھی ضروری اقدامات کر رہے ہیں۔

یہ بابرکت محفل قرآنی ٹی وی چینلز اور یوٹیوب پر براہ راست نشر کی جائے گی، تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ اس روحانی اجتماع سے مستفید ہو سکیں۔

مزید برآں، ایران کے ثقافتی رایزن کے تعاون سے مسجد الازہر اور پسانترن القرآنیہ میں بھی قرآنی محافل کا انعقاد کیا جائے گا۔/

 

4271776

نظرات بینندگان
captcha