ایکنا، دہلی: گذشتہ روز دہلی میں موجود ایرانی خانہ فرہنگ میں مہدوی پور کی رخصتی اور آقائے حکیم الہی کا استقبالیہ پروگرام منعقد ہوا۔

دہلی سے ایکنا کی رپورٹ کے مطابق دہلی میں نمائندہ ولی فقیہ کی 15 سال کے خدمات کو سراہا گیا۔
ہندوستان کے مختلف علاقوں سے تشریف لائے ہندوستانی علماء و دانشوروں اور سیاسی و سماجی شخصیات کے درمیان حجت الاسلام و المسلمین جناب آقائے مہدوی پور کے خدمات کے اعتراف میں تقریب رکھی گئی۔

اس پروگرام میں نئے نمائندے حجت الاسلام و المسلمین جناب آقائے حکیم الہی نے بھی تقریر کی۔

دہلی میں ایرانی سفیر جناب ایرج الہی نے بھی اس پروگرام میں تقریر کی اور نمائندہ محترم کے خدمات کی قدردانی کی۔
آخر میں ہندوستان کی متعدد علماء اور دانشوروں نے اپنے اپنے تاثرات کا اظہار کیا۔