ایکنا نیوز- "آراکان" نیوز کے مطابق بنگلادیش کے علاقے کاکس بازار میں روہنگیا مسلمانوں کے کیمپ نمبر 21 میں گزشتہ روز ایک وسیع آتشزدگی واقع ہوئی، تاہم اس میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔
رپورٹ کے مطابق، یہ آگ بظاہر جان بوجھ کر اور نامعلوم افراد کی جانب سے لگائی گئی، جس کے نتیجے میں سات دکانیں مکمل طور پر جل کر خاکستر ہو گئیں اور ان کا تمام سامان تباہ ہو گیا۔
رپورٹ میں مزید وضاحت کی گئی ہے کہ آتشزدگی سے کوئی شہری جانی نقصان نہیں ہوا اور نہ ہی روہنگیا مہاجرین کے رہائشی خیموں کو کوئی نقصان پہنچا۔
بنگلہ دیش اس وقت کاکس بازار کے مہاجر کیمپوں میں دس لاکھ سے زائد روہنگیا پناہ گزینوں کی میزبانی کر رہا ہے، جنہیں اقوام متحدہ دنیا کا سب سے بڑا مہاجر کیمپ قرار دیتا ہے۔
روہنگیا پناہ گزین 2017ء میں میانمار کی فوج کے ہاتھوں نسل کشی سے بچنے کے لیے میانمار سے فرار ہو کر بنگلادیش پہنچے تھے اور تب سے انسانی بحران کی بدترین حالت میں زندگی گزار رہے ہیں۔
رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ روہنگیا مہاجرین کی نئی لہر نومبر 2023ء میں ریاست راخین میں میانمار کی فوج اور علیحدگی پسند "آراکان آرمی" کے درمیان جھڑپوں کے بعد دوبارہ شروع ہوئی ہے۔/
4275793