پاکستانیوں کا غزہ سے اظھار یکجہتی- ویڈیو

IQNA

پاکستانیوں کا غزہ سے اظھار یکجہتی- ویڈیو

4:31 - April 15, 2025
خبر کا کوڈ: 3518324
ایکنا: دسیوں ہزار پاکستانیوں نے کراچی میں عظیم الشأن مظاہرے میں غزہ کے عوام سے یکجہتی کا اظھار کیا۔

ایکنا کی رپورٹ کے مطابق، روسیا الیوم نیوز کے مطابق، کراچی کی فیصل روڈ پر فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی کے لیے نکالی گئی ریلی کے شرکاء نے فلسطین کے پرچم لہرائے۔

مظاہرین نے اسماعیل ہنیہ اور یحییٰ سنوار (حماس کے اعلیٰ رہنما جنہیں گزشتہ سال صہیونی حکومت نے شہید کر دیا تھا) کی تصاویر اٹھا رکھی تھیں اور فتح کے جھنڈے بھی سڑکوں کے کنارے نصب کیے۔

اس ریلی میں درجنوں کفن میں لپٹے ہوئے انسانی مجسمے بطور علامت شہید بچوں کے، فٹ پاتھوں پر رکھے گئے۔

جماعت اسلامی پاکستان کے زیر اہتمام اس عظیم الشان ریلی میں ہزاروں پاکستانی خواتین نے بھی شرکت کی، جن میں سے اکثر اپنے بچوں کے ہمراہ تھیں۔

شرکاء نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر درج تھا:

  • "غزہ پر بمباری بند کرو" "اسرائیل کا زوال قریب ہے" "غزہ کی نسل کشی عالم اسلام کے لیے باعثِ شرم ہے"

جماعت اسلامی کے رہنما حافظ نعیم الرحمٰن نے بھی فلسطینی پرچم تھامے پاکستانی طلبہ کی انسانی زنجیر میں شرکت کی، جس پرچم کی لمبائی 3 میٹر تھی۔

حافظ نعیم نے کہا کہ فلسطینی عوام کبھی ظلم کے آگے جھکنے والے نہیں اور دعویٰ کیا کہ اس احتجاجی مارچ میں ایک لاکھ سے زائد پاکستانی شریک ہوئے۔

اسی دوران، پاکستانی مسیحیوں کے رہنما یونس سوهان نے عالمی طاقتوں کو غزہ میں اسرائیلی مظالم پر خاموشی اور اسرائیل کی حمایت پر کڑی تنقید کا نشانہ بنایا۔

اسی سلسلے میں، جمعیت علمائے اسلام پاکستان نے بھی فلسطینی عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے ایک کانفرنس کا انعقاد کیا۔

مولانا فضل الرحمن، سربراہ جے یو آئی نے اپنی تقریر میں صہیونی حکومت کو ایک دہشت گرد ریاست قرار دیا اور امریکہ و بعض یورپی ممالک پر الزام لگایا کہ وہ اسرائیل کی جنگی جرائم میں مددگار بنے ہوئے ہیں۔

غزہ کی وزارت صحت کے مطابق، 7 اکتوبر 2023 کو اسرائیل کی جانب سے غزہ پر حملے کے آغاز سے اب تک 166,000 سے زائد فلسطینی شہید یا زخمی ہو چکے ہیں جن میں زیادہ تر خواتین اور بچے شامل ہیں، جبکہ 11,000 سے زائد افراد لاپتہ ہیں۔/

 

ویڈیو کا کوڈ

 

4276347

نظرات بینندگان
captcha