ایکنا نے مصر نیوز کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ قرآن مجید کے تراجم پر مشتمل 600 کتب خانوں کو کویت کے صوبوں الاحمدی، حولی اور مبارک الکبیر کی 547 مساجد میں تقسیم کیا گیا۔
اس حوالے سے کمیٹی برائے تعارف اسلام، کویت کے ڈائریکٹر جنرل عمار الکندری نے بتایا کہ یہ منصوبہ دو مراحل میں کویت کی جنرل اتھارٹی برائے اوقاف کی مالی معاونت سے مکمل کیا گیا۔
انہوں نے بتایا:
"ہر ایک کتب خانے پر 100 کویتی دینار لاگت آئی، اور مجموعی طور پر 600 کتب خانوں کی تقسیم پر 60 ہزار دینار خرچ کیے گئے۔"
عمار الکندری کے مطابق،
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ:
"یہ قرآنی تراجم انگریزی، اردو، نیپالی، تامل، ہندی اور بنگالی زبانوں میں تیار کیے گئے تھے، اور کویت کی مساجد میں تقسیم کیے گئے تاکہ مختلف زبان بولنے والے افراد قرآن کی تعلیمات سے مستفید ہو سکیں۔/
4277425