کشمیری مہاجرین کی حمایت پر او آئی سی کا تشکر

IQNA

کشمیری مہاجرین کی حمایت پر او آئی سی کا تشکر

7:51 - April 24, 2025
خبر کا کوڈ: 3518374
ایکنا: اسلامی تعاون تنظیم نے کشمیری مہاجرین کی حمایت پر پاکستان کی کاوشوں کو سراہا۔

ایکنا نیوز – صدائے  پاکستان کے حوالے سے رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اسلامی تعاون تنظیم (OIC) کے خصوصی ایلچی برائے جموں و کشمیر، یوسف محمد صالح الدوبی کی قیادت میں ایک اعلیٰ سطحی وفد نے آزاد جموں و کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد کا دورہ کیا۔

وفد نے "مری" میں اعلیٰ عسکری حکام سے ملاقات کی اور انہیں بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی مسلسل خلاف ورزیوں سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

اس وفد نے مظفرآباد میں کشمیری پناہ گزینوں کے کیمپوں اور پیشہ ورانہ تربیتی مراکز کا بھی دورہ کیا اور وہاں موجود کشمیری پناہ گزینوں سے ملاقات کی۔

وفد کے ارکان نے کشمیری پناہ گزینوں کی دیکھ بھال کے حوالے سے پاکستان کی کوششوں کو سراہا۔

انہوں نے کشمیری اور فلسطینی عوام سے اظہارِ یکجہتی کرتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ مقبوضہ علاقوں میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے خلاف اپنی آواز بلند کرتے رہیں گے۔/

 

4277946

نظرات بینندگان
captcha