ایکنا نیوز- خبررساں ادارے، moia.gov.sa کے مطابق، یہ قرآن کریم مدینہ منورہ میں قائم "مجمع ملک فہد برائے طباعت و نشر قرآن" کی اشاعت ہیں، جنہیں سعودی وزارتِ اسلامی امور کی جانب سے 34ویں بین الاقوامی کتب میلہ دوحہ میں شرکت کے موقع پر اس نمائش کے زائرین کو تحفے میں پیش کیا گیا۔
سعودی عرب کے اسٹال نے اس نمائش میں زائرین کو تحفے میں دینے کے لیے 10 ہزار قرآن کریم مختص کیے ہیں، جو مختلف سائزوں میں مجمع ملک فہد کی جانب سے طباعت و اشاعت کے مراحل سے گزارے گئے ہیں۔
اس نمائش میں شرکت اور قرآن کریم کی تقسیم کا مقصد اسلامی پیغام کی اشاعت، سعودی عرب کی ثقافتی اور تبلیغی موجودگی کو فروغ دینا اور بین الاقوامی تقریبات میں مؤثر شرکت کو یقینی بنانا قرار دیا گیا ہے۔
یہ قرآن کریم ماہر علما کی زیر نگرانی، اعلیٰ ترین معیار کے مطابق، باریک بینی سے نظرثانی اور احتیاط کے ساتھ طباعت کے بعد مجمع ملک فہد سے شائع کیے گئے ہیں۔
اس میلے میں سعودی عرب کے اسٹال کو زائرین کی جانب سے بھرپور پذیرائی حاصل ہوئی، اور یہاں قرآن کریم کے 77 زبانوں میں تراجم کو نمائش کے لیے پیش کیا گیا۔
زائرین نے اس اسٹال پر حاضری دے کر مجمع ملک فہد کے طباعت و اشاعت کے آلات سے آگاہی حاصل کی، اور قرآن کریم کی طباعت کے تمام مراحل – نظرثانی سے لے کر آخری تیار شدہ نسخے تک – اسٹال کے ذمہ داران نے تفصیل سے بیان کیے۔
واضح رہے کہ 34ویں بین الاقوامی کتب میلہ دوحہ 8 مئی 2025 (18 اردیبہشت) کو دوحہ کے نمائش و کانفرنس مرکز میں شروع ہوا ہے، جو 17 مئی (27 اردیبہشت) تک جاری رہے گا۔/
4282141