ایکنا نیوز، آستان مقدس عباسی کی ویب سائٹ کے مطابق گذشتہ روز 17 خرداد (مطابق عید الاضحی) کو مؤمنین اور اہل بیتؑ کے دلدادہ افراد کی ایک بڑی تعداد نے صحن مطہر حضرت ابوالفضل العباسؑ اور بینالحرمین میں شیخ صلاح الکربلائی کی امامت میں نماز عید قربان ادا کی۔ شیخ صلاح، آستان مقدس عباسی کے دینی امور کے سربراہ ہیں۔
گزشتہ شب عراق کی شیعہ مساجد اور مراکز میں قدیم روایت کے مطابق "اللہ اکبر، اللہ اکبر" کے نعروں کے ساتھ عید قربان کے حلول (آغاز) کا اعلان کیا گیا، تاکہ لوگ فجر کے فوراً بعد نماز عید میں شرکت کریں۔
کربلائے معلی میں عرفہ کے دن ایرانی زائرین اور عراقی مؤمنین کی بڑی تعداد دعائے عرفہ میں شرکت کے لیے موجود تھی، جو کہ روحانی جوش و جذبے کا منظر پیش کر رہی تھی۔/
4286874