ایکنا نیوز- رأی الیوم نیوز کے مطابق یمنی مسلح افواج نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے:
"یہ کارروائی ایران کی فوج اور پاسدارانِ انقلاب کی صیہونی مجرم دشمن کے خلاف کارروائی سے ہم آہنگ تھی، اور خدا کے فضل سے اپنے اہداف میں کامیاب رہی۔"
یمنی مسلح افواج نے اسلامی جمہوریہ ایران، اس کے عوام، فوج اور قیادت کو سلام پیش کیا جو:
"دلیرانہ، قاطع اور باایمان انداز میں صیہونیوں کے وحشیانہ حملوں کا مقابلہ کر رہے ہیں، اور اللہ پر بھروسے کے ساتھ دشمن کی تنصیبات، مراکز اور اڈوں پر پے در پے کاری ضربیں لگا رہے ہیں۔"
بیان میں مزید کہا گیا:
"یمنی مسلح افواج فخر کے ساتھ ان پیش رفتوں کا مشاہدہ کر رہی ہیں، اور غزہ کے عوام اور ان کے وفادار و آزادمجاہدین سے اپنے عہد کو دہراتی ہیں کہ جب تک ان پر حملے بند نہیں ہوتے اور محاصرہ ختم نہیں ہوتا، ہم ان کا ساتھ دیتے رہیں گے۔"
آخر میں یمنی افواج نے عرب و اسلامی ممالک اور اقوام کو مخاطب کرتے ہوئے کہا:
"جہاد جنت کے دروازوں میں سے ایک دروازہ ہے، جو اللہ اپنے خاص بندوں کے لیے کھولتا ہے۔ پس تم بھی غزہ میں اپنے مظلوم بھائیوں کے خلاف صیہونی رژیم کے جرائم کو روکنے کے لیے آگے بڑھو، کیونکہ جو کچھ آج ان پر بیت رہا ہے، وہی کل تم پر بیت سکتا ہے۔/
4288692