ایران کا اسرائیل مخالف رفتار باعث عزت

IQNA

بحرین شیعہ رہنما:

ایران کا اسرائیل مخالف رفتار باعث عزت

5:52 - June 17, 2025
خبر کا کوڈ: 3518657
ایکنا: بحرین نے اسرائیل کے خلاف ایرانی اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایران پیامبروں کے کردار پر عمل پیرا ہے۔

ایکنا نیوز- آیت‌الله عیسی قاسم نے ایران کے خلاف صہیونی حکومت کی جارحیت پر ایران کے ردعمل کو سراہتے ہوئے کہا ہے:

"اسلامی جمہوریہ کا مؤقف اس جارحیت کے مقابلے میں بہادرانہ اور رسول اکرمؐ کی سیرت کے مطابق ہے، جو اس کی عزت کو کمزور نہیں کرتا بلکہ وہ پورے یقین کے ساتھ نصرتِ الٰہی پر بھروسا رکھتے ہوئے قدم اٹھاتا ہے، اور اللہ کی رضا کے لیے کسی ملامت سے نہیں ڈرتا۔"

ایکنا کے مطابق المقاوم کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بحرین کے شیعہ رہنما آیت اللہ عیسی قاسم نے 25 جون کو اسرائیلی جارحیت کے خلاف ایک تفصیلی بیان جاری کیا، جس کا مکمل متن درج ذیل ہے:

بسم الله الرحمن الرحیم

درود و سلام ہو ہمارے آقا محمد مصطفیؐ اور ان کے پاک و معصوم اہل بیتؑ پر۔

اسرائیلی حکومت کی کھلی جارحیت — جو ایک پلید وجود ہے اور انسانی حقوق کی پامالی و بین الاقوامی اصولوں کی خلاف ورزی میں مشہور ہے — ایک مغرور اور عالمی قیادت کے دعویدار ملک (امریکہ) کی بھرپور حمایت سے انجام پائی، جو جھوٹ بول کر انسانیت کی کشتی کو نجات، سلامتی، محبت اور امن کی طرف لے جانے کا دعویٰ کرتا ہے!

اسلامی جمہوریہ ایران کا ردعمل اس جارحیت کے مقابلے میں ایک بہادر، ثابت قدم اور نبوی عمل تھا؛ جس میں نہ تو عزت میں کوئی کمی آئی، نہ شہادت کا خوف اسے روک سکا اور نہ ہی وہ خدا کے حکم پر عمل کرنے میں ہچکچایا۔ بلکہ اس نے پوری قوت و یقین کے ساتھ نصرتِ الٰہی پر بھروسہ کرتے ہوئے قدم اٹھایا، اور اللہ کے لیے کسی کی ملامت کی پرواہ نہ کی۔

یہ ایک ایسے مؤمن، غیرت مند اور بہادر قیادت کا مؤقف ہے جو دین خدا، امتِ مسلمہ اور دنیا کے تمام مظلوموں کے لیے کھڑا ہے۔ یہ مؤقف، جیسا کہ بیان ہوا، اکثریتِ عوام اور ریاستی اداروں کا بھی مشترکہ مؤقف ہے، اور یہی ہر فردِ ملت کا بھی مؤقف ہونا چاہیے۔

اسلامی ممالک کی حکومتوں کا مؤقف کیا ہونا چاہیے؟

جو بھی شخص اسلامی جمہوریہ — جو اس امت کا ایک اہم ستون ہے — کے خلاف اس وحشیانہ حملے کی مذمت نہیں کرتا، وہ دراصل باطل کی حمایت کرتا ہے اور عملاً اس جارحیت کا حمایتی ہے۔

اور صرف زبانی مذمت بھی، اُن حکومتوں کی طرف سے جو کسی بھی انداز میں سچائی کی حمایت کرسکتی ہیں، اسلامی فہم، انسانی ضمیر یا عوامی رائے عامہ کے لیے قابلِ قبول نہیں۔

اسلامی عوام کی ذمہ داری کیا ہے؟

امت مسلمہ کے مؤمنین کو چاہیے کہ وہ اپنے تمام ممکنہ وسائل بروئے کار لائیں اور کسی بھی ایسی چیز کے آگے نہ جھکیں جو اسلامی جمہوریہ کے برحق دفاع میں رکاوٹ بنے، تاکہ وہ اس جنگ میں دشمنوں کو فیصلہ کن شکست دے سکیں۔

بین الاقوامی اداروں کا مؤقف:

بین الاقوامی تنظیمیں اس جارحیت کی حمایت، اس میں شرکت اور اس کی حوصلہ افزائی کے ذریعے ایک شدید تہذیبی انحطاط اور تمام انسانی اقدار کے خاتمے کی سازش میں دانستہ شریک ہیں — یہاں تک کہ انسانی سلامتی بھی خطرے میں ڈال دی گئی ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران، ان شاء اللہ، رہبرِ معظم انقلاب اسلامی (خدا ان کی عمر دراز کرے) کی قیادت میں عزت، سربلندی اور یقینی فتح کے راستے پر گامزن ہے۔ وہ ہمیشہ ملت کے اتحاد، فلاح، مظلوموں کی حمایت اور دشمنوں کے مقابلے میں پناہ گاہ بنا رہے۔

اللہ تعالیٰ اس معرکے کے شہداء، اسلامی جمہوریہ کے مجاہدین اور مؤمن ملت کو بخش دے، انہیں بلند مرتبہ عطا کرے، اور انہیں انبیاء و صالح اماموں کے ساتھ محشور فرمائے۔

عیسی احمد قاسم

۱۹ ذی الحجه ۱۴۴۶ هجری قمری

۱۵ جون ۲۰۲۵

 

4288861

نظرات بینندگان
captcha