ایکنا نیوز- المسیرہ نیوز کے مطابق یمنی مسلح افواج نے اپنے بیان میں کہا ہے: امریکہ کی جانب سے ایران کے خلاف کسی بھی حملے یا جارحیت کو، جو صہیونی حکومت کی حمایت میں ہو، اسی ہدف کا تسلسل سمجھا جائے گا جس کا مقصد پورے خطے پر اسرائیلی دشمن کی بالادستی قائم کرنا ہے۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے: یہ معرکہ پوری امت کا معرکہ ہے، اور امت کی نجات، عزت اور کامیابی خدا کی راہ میں جہاد اور قربانی سے وابستہ ہے، جیسا کہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے: "اللہ کی راہ میں جنگ کرو اور جان لو کہ اللہ سننے والا، جاننے والا ہے۔" نیز فرمایا: "اے ایمان والو! اگر تم اللہ کی مدد کرو گے تو وہ تمہاری مدد کرے گا اور تمہارے قدموں کو مضبوطی عطا کرے گا۔" بلاشبہ اللہ کا کلام برحق ہے۔
بیان کے آخر میں زور دیا گیا ہے: اسی بنیاد پر اگر امریکہ اسرائیلی دشمن کے ساتھ مل کر ایران کے خلاف جارحیت یا حملے میں ملوث ہوا، تو یمن کی مسلح افواج اس کے جہازوں اور جنگی بحری بیڑوں کو بحیرۂ احمر میں نشانہ بنائیں گی۔
4289913