اسلامو فوبیا کی گنجائش نہیں

IQNA

نیویورک مئیر:

اسلامو فوبیا کی گنجائش نہیں

5:24 - November 06, 2025
خبر کا کوڈ: 3519443
ایکنا: زهران ممدانی، نیویارک کے نومنتخب میئر نے انتخابات میں کامیابی کے بعد اپنے پیغام میں کہا کہ اب نیویارک وہ شہر نہیں رہے گا جہاں کچھ لوگ انتخاب جیتنے کے لیے اسلاموفوبیا کا سہارا لیتے ہیں۔

ایکنا نیوز، گارڈین نے رپورٹ کیا ہے کہ زهران ممدانی نے میئر کے انتخابات میں کامیابی کے بعد اپنے پیغام میں ان تمام شہریوں کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے انہیں ووٹ دیا یا نہیں دیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ ثابت کریں گے کہ وہ اس اعتماد کے قابل ہیں۔

ممدانی نے کہا کہ ان کا مقصد نیویارک شہر کو اس کے شہریوں کے لیے پہلے سے بہتر جگہ بنانا ہے۔ انہوں نے مزید کہا: ہم نے اس لیے کامیابی حاصل کی کیونکہ ہم نے یہ طے کیا کہ اب سیاست ہم پر مسلط نہیں ہوگی بلکہ ہم خود سیاست کو متعین کریں گے۔

نومنتخب میئر نے واضح کیا کہ ان کی پالیسی کا محور زندگی کے بڑھتے اخراجات کا بحران، پبلک بسوں کو مفت کرنا اور بچوں کے لیے رہائش فراہم کرنا ہوگا۔ انہوں نے زور دے کر کہا: اب نیویارک ایسا شہر نہیں ہوگا جہاں کچھ لوگ انتخابات جیتنے کے لیے اسلاموفوبیا کو استعمال کریں۔

ممدانی نے کہا: اگر کوئی اس قوم کو ، جس کے ساتھ ڈونلڈ ٹرمپ نے خیانت کی ، یہ دکھا سکتا ہے کہ اسے کیسے شکست دی جائے، تو وہ شخص اسی شہر سے ہوگا جہاں وہ پیدا ہوا تھا۔

انہوں نے کہا کہ ہم اس کرپٹ کلچر کا خاتمہ کریں گے جس نے ٹرمپ جیسے ارب پتیوں کو ٹیکس چوری اور ناجائز ٹیکس چھوٹوں کا فائدہ اٹھانے کی اجازت دی۔

نومنتخب میئر نے کہا: میں ایک مسلمان اور ایک ڈیموکریٹک سوشلسٹ ہوں اور میں ان دونوں میں سے کسی بات پر شرمندہ نہیں ہوں۔

اپنی تقریر میں ممدانی نے نیویارک میں بسنے والے مسلمانوں اور یہودیوں دونوں کو یقین دہانی کرائی اور کہا: میں جانتا ہوں کہ ہمارے شہر میں بہت سے مسلمان بستے ہیں اور اب اسلام سے خوف نہیں رہے گا۔ ہم اپنے شہر سے اسلاموفوبیا کا خاتمہ کریں گے۔ میں وعدہ کرتا ہوں کہ یہاں یہود دشمنی بھی ختم کی جائے گی۔

انہوں نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو چیلنج کرتے ہوئے کہا: ٹرمپ! تم ہمارے سامنے نہیں ٹھہر سکتے۔ ہم غیر منصفانہ ٹیکس نظام کے خلاف لڑیں گے اور مزدوروں اور تارکینِ وطن کے لیے کام کریں گے۔ نیویارک سب کا شہر ہوگا، اور آج رات سے ہم کسی مہاجر کو نہیں نکالیں گے۔

امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق، یہ انتخاب ڈونلڈ ٹرمپ کے لیے ایک بڑی شکست قرار دیا جا رہا ہے، جنہوں نے کھلے عام ممدانی کی پالیسیوں پر تنقید کرتے ہوئے انہیں “کمیونسٹ” کہا تھا۔

ٹرمپ نے یہاں تک دھمکی دی تھی کہ اگر زهران ممدانی، یہ کمیونسٹ امیدوار، نیویارک کا میئر منتخب ہوا تو میرے لیے بہت مشکل ہوگا کہ میں اپنے محبوب شہر کے لیے وفاقی بجٹ کم سے کم ضرورت سے زیادہ دوں۔ میں بطور صدر پیسے ضائع نہیں کرنا چاہتا۔

گزشتہ شب، زهران ممدانی نے لانگ آئی لینڈ میں اپنے حامیوں کے اجتماع میں نیویارک کے میئر کے طور پر اپنی فتح کا اعلان کیا،وہ نیویارک کی تاریخ کے پہلے مسلمان میئر بن گئے ہیں۔

زهران ممدانی کا تعلق بھارت سے ہے۔ وہ یوگنڈا میں پیدا ہوئے اور 2018  میں امریکہ کے شہری بنے۔

 

4314948

نظرات بینندگان
captcha