حجاج کے ڈرائیور کی تلاوت کی پذیرائی+ ویڈیو

IQNA

حجاج کے ڈرائیور کی تلاوت کی پذیرائی+ ویڈیو

7:06 - June 03, 2026
خبر کا کوڈ: 3520287
ایکنا: ایامِ حج کے دوران حجاج کرام کو بیت اللہ تک پہنچانے کی خدمت انجام دینے والے ایک مصری ڈرائیور کی دلنشین قرآنی تلاوت نے سوشل میڈیا صارفین کی بھرپور توجہ اور تحسین حاصل کر لی۔

ایکنا نیوز- خبررساں ادارے "الیوم السابع" کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ ٹی وی چینل "الحیات" نے ایک نہایت مؤثر منظر نشر کیا، جسے ناظرین کی جانب سے وسیع پیمانے پر سراہا گیا۔ اس منظر میں ایک مصری ڈرائیور دورانِ سفر حجاج کرام کو منزل تک پہنچاتے ہوئے قرآنِ کریم کی آیات خوش الحانی اور ترتیل کے ساتھ تلاوت کر رہا تھا، جس سے مسافروں کے لیے ایک روح پرور اور معنوی فضا قائم ہوگئی۔

وائرل ہونے والی اس ویڈیو میں ڈرائیور کو اپنے فرائض کی انجام دہی کے ساتھ ساتھ قرآنِ مجید کی تلاوت کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ یہ منظر خدمتِ حجاج، مہمانانِ خدا کی میزبانی اور قرآن سے وابستگی کا حسین امتزاج پیش کرتا ہے۔

مصری ڈرائیور نے سورۂ ابراہیم کی آیات 34 اور 35 کی تلاوت کی:

وَآتَاكُمْ مِنْ كُلِّ مَا سَأَلْتُمُوهُ وَإِنْ تَعُدُّوا نِعْمَتَ اللَّهِ لَا تُحْصُوهَا إِنَّ الْإِنْسَانَ لَظَلُومٌ كَفَّارٌ، وَإِذْ قَالَ إِبْرَاهِيمُ رَبِّ اجْعَلْ هَذَا الْبَلَدَ آمِنًا وَاجْنُبْنِي وَبَنِيَّ أَنْ نَعْبُدَ الْأَصْنَامَ:

"اور اللہ نے تمہیں ہر وہ چیز عطا کی جو تم نے اس سے مانگی، اور اگر تم اللہ کی نعمتوں کو شمار کرنا چاہو تو انہیں شمار نہیں کر سکتے۔ بے شک انسان بڑا ہی ظالم اور ناشکرا ہے۔ اور یاد کرو جب ابراہیمؑ نے دعا کی: اے میرے پروردگار! اس شہر کو امن والا بنا دے اور مجھے اور میری اولاد کو بتوں کی پرستش سے محفوظ رکھ۔"

ڈرائیور نے ان آیات کی تلاوت انتہائی خشوع، خضوع اور جذبۂ عقیدت کے ساتھ کی، جس نے حجاج کرام پر گہرا روحانی اثر چھوڑا۔

اس ویڈیو کو سوشل میڈیا پر بے حد پسند کیا گیا اور صارفین نے ڈرائیور کی خوبصورت آواز، تجوید پر عبور اور قرآنی تلاوت کی مہارت کی بھرپور تعریف کی۔

صارفین نے اس بات پر بھی زور دیا کہ ایسے مناظر قرآنِ کریم کے ساتھ مصری عوام کی گہری وابستگی اور بالخصوص ایامِ حج اور یومِ عرفہ جیسے بابرکت مواقع پر روحانی ماحول کو فروغ دینے کے ان کے شوق کی عکاسی کرتے ہیں۔/

 

ویڈیو کا کوڈ

 

4355543

نظرات بینندگان
captcha