پیام حسینی عام کرانے کے لیے عالمی اربعین ایوارڈ کا اعلان

IQNA

پیام حسینی عام کرانے کے لیے عالمی اربعین ایوارڈ کا اعلان

7:03 - July 14, 2026
خبر کا کوڈ: 3520443
ایکنا: اسلامی ثقافت و روابط تنظیم کی جانب سے اربعین اور شہید رہبر کے افکار و آرمانوں کو اجاگر کرنے کے مقصد سے، جو اس سال کے اربعین کے پہلے زائر قرار دیے گئے ہیں، بارہویں عالمی اربعین ایوارڈ کے انعقاد کا اعلان کیا ہے۔

ایکنا نیوز- اسلامی ثقافت و روابط تنظیم کے شعبہ تعلقاتِ عامہ کے مطابق ایسے وقت میں جب عالمِ اسلام شہید رہبر کی یاد میں مزاحمت کے نظریات اور اہداف کو ازسرِنو زندہ کر رہا ہے، تنظیم نے ان کی دائمی فکری و معنوی میراث کی بنیاد پر اربعین کی بے مثال عظمت کو عالمی اربعین ایوارڈ کی صورت میں حقیقت کے عالمی تعارف کا ایک مؤثر ذریعہ بنایا ہے۔

یہ اقدام اربعین کی پیادہ روی کے اس راستے کو محفوظ رکھنے کی ضرورت کا جواب ہے، جس کی رہنمائی شہید رہبر نے کی۔ آج یہی راستہ ان کی تعلیمات کی بدولت سرحدوں سے آگے بڑھ کر ایک عالمی تہذیبی تحریک کی شکل اختیار کر چکا ہے۔

اس سال کے ایوارڈ کے شعبہ جات میں فوٹوگرافی، فلم، سفرنامہ اور تاثراتی تحریر، شاعری، اربعینی نغمے اور سوشل میڈیا کے فعال افراد شامل ہیں۔

اسلامی ثقافت و روابط تنظیم کا کہنا ہے کہ ایسے سال میں جب انقلابِ اسلامی کے رہبر، امام خامنہ‌ایؒ کی رحلت کا غم امتِ مسلمہ اور عالمِ اسلام پر گہرا اثر ڈالے ہوئے ہے، اربعین کی عظمت کے تناظر میں اس روحانی سفر کے حقائق کو اجاگر کرنا اس کی ذمہ داری کو مزید بڑھا دیتا ہے۔

اسی بنا پر بارہویں عالمی اربعین ایوارڈ میں دو خصوصی موضوعات بھی شامل کیے گئے ہیں:

"امامِ شہید کی استقامت، باشعور عوام کی بیداری"

"میناب کے شہید بچوں کی مظلومیت اور بہادر مجاہدین کی شجاعت"

اس ایوارڈ کے لیے آثار جمع کرانے کی آخری تاریخ یکم نومبر مقرر کی گئی ہے۔ دلچسپی رکھنے والے افراد اپنی تخلیقات عالمی اربعین ایوارڈ کی سرکاری ویب سائٹ یا اس ایوارڈ کے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر 09395999393 نمبر کے ذریعے ارسال کر سکتے ہیں۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ رواں سال عالمی اربعین ایوارڈ صرف منتخب افراد کی حوصلہ افزائی کا ایک پروگرام نہیں، بلکہ اربعین کے تمدن ساز پیغام کو شہید رہبرِ انقلاب کی دائمی ہدایات کی روشنی میں ازسرِنو دنیا کے سامنے پیش کرنے کی ایک شعوری کوشش ہے۔

اسلامی ثقافت و روابط تنظیم، جو اسلامی جمہوریہ ایران کی عوامی سفارت کاری کا اہم ادارہ ہے، اس ایوارڈ کے انعقاد کے ذریعے یہ کوشش کر رہی ہے کہ شہید رہبر کی جسمانی جدائی کے باوجود ان کی معنوی میراث، اسٹریٹجک تعلیمات اور مزاحمت کے جذبے کو ثقافتی اور علمی سرگرمیوں کے ذریعے زندہ رکھا جائے۔ اس بین الاقوامی ایوارڈ کا مقصد اربعین کی مقدس تعلیمات اور شہید قائدِ امت کے متعین کردہ راستے کے تحفظ کے درمیان ایک مضبوط پل قائم کرنا ہے، تاکہ یہ حقیقت واضح ہو جائے کہ اگرچہ رہبر ہمارے درمیان جسمانی طور پر موجود نہیں رہے، لیکن ان کا راستہ ہر محقق، ہر صاحبِ فکر اور ہر حق کے پیامبر کے دل میں آج بھی زندہ اور جاری ہے۔/

 

4363744

نظرات بینندگان
captcha