انڈونیشیا میں D-8 حلال نمائش اہم معاہدوں کے ساتھ اختتام پذیر

IQNA

انڈونیشیا میں D-8 حلال نمائش اہم معاہدوں کے ساتھ اختتام پذیر

8:15 - July 15, 2026
خبر کا کوڈ: 3520451
ایکنا: انڈونیشیا میں منعقد ہونے والی D-8 حلال انڈونیشیا نمائش 2026 درجنوں معاہدوں اور مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کے بعد کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہوگئی۔

ایکنا نیوز- voi.id  نیوز کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ نمائش کے منتظمین نے اتوار کے روز اس بین الاقوامی تجارتی ایونٹ کے اختتام کا باضابطہ اعلان کیا۔

یہ نمائش 8 جولائی سے شروع ہوئی تھی، جس کے دوران انڈونیشیا کے کاروباری اداروں اور D-8 رکن ممالک کے شراکت داروں کے درمیان تقریباً 13.4 ملین امریکی ڈالر مالیت کے تجارتی معاہدے طے پائے۔

پہلی D-8 حلال انڈونیشیا نمائش میں 80 کمپنیوں کے 80 اسٹالز لگائے گئے، جن میں D-8 رکن ممالک کے علاوہ فلسطین اور سری لنکا کی کمپنیاں بھی شریک ہوئیں۔ اس نمائش نے D-8 سے باہر کے ممالک، جن میں امریکہ، روس اور سنگاپور شامل ہیں، کے خریداروں کو بھی اپنی جانب متوجہ کیا۔

اس بین الاقوامی نمائش میں انڈونیشیا اور دیگر ممالک سے 5 ہزار سے زائد افراد نے شرکت کی۔

انڈونیشیا کی وزارتِ خارجہ کے مطابق،  D-8 ہائر ایجوکیشن سینٹر نے 29 رابطہ اجلاسوں کا انعقاد کیا، جن میں برآمد کنندگان، صنعت کاروں اور ممکنہ تجارتی شراکت داروں کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کیا گیا۔ ان اجلاسوں کے نتیجے میں انڈونیشیا کے کاروباری اداروں اور D-8 رکن ممالک کی مختلف کمپنیوں کے درمیان متعدد مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کیے گئے۔

وزارتِ خارجہ نے اپنے بیان میں کہا کہ ان معاہدوں کی مجموعی مالیت تقریباً 13.4 ملین امریکی ڈالر تک پہنچنے کی توقع ہے، جن میں حلال مصالحہ جات اور حلال صنعتی خام مال کی تجارت شامل ہے۔

منتظمین کا کہنا ہے کہ D-8 حلال نمائش سے خطے اور عالمی سطح پر حلال ویلیو چین کو مزید فروغ ملے گا اور رکن ممالک کے درمیان اقتصادی تعاون مضبوط ہوگا۔

یہ نمائش انڈونیشیا کی وزارتِ خارجہ، اسلامی معیشت و مالیات کی قومی کمیٹی، حلال مصنوعات کی یقین دہانی کی تنظیم، انڈونیشیا چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری اور PT Angan Kreasi Semesta کے تعاون سے منعقد کی گئی۔

واضح رہے کہ ترقی پذیر اسلامی ممالک کا گروپ (D-8) ایک اقتصادی اتحاد ہے، جس میں ایران، ترکیہ، پاکستان، بنگلہ دیش، انڈونیشیا، ملائیشیا، مصر اور نائجیریا شامل ہیں، جبکہ آذربائیجان کو 19 دسمبر 2024 کو اس گروپ کے نویں رکن کی حیثیت سے قبول کیا گیا۔/

 

4363963

نظرات بینندگان
captcha