ایکنا نیوز- الکفیل نیوز نے نقل کیا ہے، روضۂ مبارک حضرت عباسؑ نے کربلائے مقدسہ کی طرف جانے والے تین اہم راستوں، یعنی بغداد، نجف اشرف اور بابل کے راستوں پر یہ ثقافتی موکب قائم کیے ہیں۔ یہ پروگرام روضۂ مبارک کے مختلف شعبہ جات کے تعاون سے منعقد کیا جا رہا ہے، جس کا مقصد اربعین کے زائرین کو دینی، ثقافتی، فکری، معرفتی اور آگاہی پر مبنی پروگرام فراہم کرنا ہے۔
نجف کے محور پر قائم ثقافتی موکب کے ذمہ دار سید احمد صادق نے بتایا کہ یہ موکب روزانہ مختلف ممالک سے آنے والے ہزاروں زائرین کا استقبال کرتا ہے، کیونکہ نجف سے کربلا کا راستہ زائرین کی آمدورفت کا سب سے اہم اور مصروف ترین راستہ شمار ہوتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ موکب مسلسل اپنے ثقافتی، دینی اور معرفتی پروگرام جاری رکھے ہوئے ہے، جو زائرین کے دینی و ثقافتی شعور کو فروغ دینے میں مؤثر کردار ادا کر رہے ہیں۔
ان کے مطابق اس موکب کی سرگرمیوں میں ثقافتی مقابلوں کا انعقاد، دینی رہنمائی اور تبلیغی پروگرام، کتابوں اور مطبوعات کی نمائش، نیز زائرین کے لیے مختلف تعاملی اور فکری سرگرمیوں کا اہتمام شامل ہے۔/
4367328