قطر؛ کتارا کے دسویں بین الاقوامی ٹیلی ویژن قرآنی مقابلوں کا اعلان

IQNA

قطر؛ کتارا کے دسویں بین الاقوامی ٹیلی ویژن قرآنی مقابلوں کا اعلان

6:30 - August 08, 2026
خبر کا کوڈ: 3520552
1
ایکنا: قطر کے ثقافتی ادارے کتارا نے ایک اعلان کے ذریعے دسویں بین الاقوامی ٹیلی ویژن تلاوتِ قرآن مقابلے کے لیے رجسٹریشن کا موقع فراہم کرتے ہوئے اس مقابلے کی مزید تفصیلات جاری کر دی ہیں۔

ایکنا نیوز کی رپورٹ کے مطابق، کتارا بین الاقوامی قرآن مقابلے کی ویب سائٹ پر جاری اعلان میں کہا گیا ہے کہ کتارا تلاوتِ قرآن ایوارڈ کا مقصد قرآن کریم کی قراءت و تلاوت میں نمایاں صلاحیتوں کی حوصلہ افزائی اور ان کی تلاش، خوبصورت آوازوں کا انتخاب، قواعدِ تجوید کے مطابق قرآن کریم کی تلاوت کرنے والے ممتاز قراء کا تعارف، ممتاز اور تخلیقی قراء کی پذیرائی اور نئی نسل میں قرآنی تلاوت کا شوق و جذبہ پیدا کرنا ہے۔

مقابلے کی کمیٹی موصول ہونے والی تمام تلاوتوں کو جمع کرکے مقابلے کے سیکرٹریٹ کو ارسال کرے گی۔ ابتدائی جائزے کے بعد 100 بہترین شرکا کا انتخاب کیا جائے گا۔ ان 100 شرکا کی تلاوتیں ابتدائی جیوری کے سامنے پیش کی جائیں گی، جو ان میں سے 15 بہترین فائنلسٹس کا انتخاب کرے گی۔

صرف یہی 15 فائنلسٹس مقابلے کے ابتدائی مرحلے میں شرکت اور حتمی جیوری کے سامنے تلاوت کے لیے دوحہ کا سفر کریں گے۔ اس کے بعد یہ 15 فائنلسٹس کتارا قرآنی ایوارڈ کے تین بہترین انعامات کے حصول کے لیے ایک دوسرے سے مقابلہ کریں گے۔

کتارا قرآنی مقابلے میں رجسٹریشن کا طریقہ

مقابلے کی کمیٹی نے شرکت کے لیے مخصوص طریقہ کار مقرر کیا ہے۔ اس کے تحت امیدوار کو سب سے پہلے مقابلے کی ویب سائٹ پر درج شرائط کا مطالعہ کرکے ان سے اتفاق کرنا ہوگا۔ اس کے بعد مطلوبہ فائلیں تیار کرکے ٹیلی گرام ایپلیکیشن کے ذریعے نمبر 0097466811155 پر ارسال کرنا ہوں گی۔

فائلیں بھیجتے وقت امیدوار کا نام، ملک اور عمر درج کرنا ضروری ہے، جبکہ ایک ہی امیدوار کی جانب سے مختلف نمبروں سے فائلیں بھیجنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

رجسٹریشن کی آخری تاریخ 30 ستمبر مقرر کی گئی ہے۔

مطلوبہ دستاویزات اور تلاوت کی ویڈیوز

رجسٹریشن کے لیے درج ذیل دستاویزات درکار ہیں:

سفری دستاویز یا شناختی کارڈ کی کاپی

امیدوار کی ذاتی تصویر

تلاوتِ قرآن کریم کی دو ویڈیو فائلیں

دونوں ویڈیوز میں قرآن کریم کے مقررہ حصوں کی تلاوت شامل ہونی چاہیے اور ہر ویڈیو کا دورانیہ چھ منٹ سے زیادہ نہیں ہونا چاہیے۔

دونوں تلاوتیں تجویدی انداز میں اور معروف مقاماتِ صوتی (مقامات) کا استعمال کرتے ہوئے ہونی چاہئیں:

پہلا حصہ: سورۂ ہود، آیت نمبر 112 سے تلاوت

دوسرا حصہ: سورۂ انعام، آیت نمبر 59 سے تلاوت

ویڈیو ریکارڈنگ کی شرائط

مقابلے کے سیکرٹریٹ نے ویڈیوز کی ریکارڈنگ کے طریقہ کار اور ضروری شرائط بھی مقرر کی ہیں، جن کی پابندی امیدواروں کے لیے ضروری ہوگی۔

انعامات

بین الاقوامی قرآن تلاوت مقابلہ کتارا ایوارڈ کے لیے مجموعی طور پر 8 لاکھ قطری ریال کے انعامات مختص کیے گئے ہیں۔

پہلا انعام: 5 لاکھ قطری ریال

دوسرا انعام: 2 لاکھ قطری ریال

تیسرا انعام: 1 لاکھ قطری ریال۔/

 

4368388

نظرات بینندگان
captcha