ایکنا نیوز- Saudi Gazette کے مطابق قرآن کریم کے حفظ، قراءت اور تفسیر کے لیے منعقد ہونے والے 46ویں بین الاقوامی «شاہ عبدالعزیز» مقابلے کا آغاز جمعرات کے روز مکہ مکرمہ میں ہوا۔
یہ مقابلہ 6 ربیع الاول، مطابق 19 اگست تک جاری رہے گا۔ اس سال مقابلے میں 133 ممالک سے مجموعی طور پر 334 مرد و خواتین شریک ہیں، جو اس مقابلے کی تاریخ میں شرکا کی سب سے بڑی تعداد ہے۔
اس مقابلے کا مقصد نوجوان مسلمانوں کو قرآن کریم حفظ کرنے، اسے سمجھنے اور اس میں تدبر کرنے کی ترغیب دینا اور ایک منصفانہ مسابقتی ماحول فراہم کرنا ہے۔
یہ مقابلہ پانچ شعبوں پر مشتمل ہے اور اس کے لیے مجموعی طور پر 1 کروڑ 26 لاکھ سعودی ریال کے انعامات مختص کیے گئے ہیں، جو مقابلے کے آغاز سے اب تک انعامات کی سب سے بڑی رقم ہے۔/
4368375