رحلت پیغمبر(ص) اسلام کے زائرین کے لیے قرآنی خدمات

IQNA

6:31 - August 12, 2026
خبر کا کوڈ: 3520574

رحلت پیغمبر(ص) اسلام کے زائرین کے لیے قرآنی خدمات

ایکنا: آستانہ مقدس حضرت عباسؑ کی قرآنی شعبے نے رسول اکرم حضرت محمد ﷺ کی رحلت کی سالگرہ کے موقع پر صوبہ دیوانیہ میں دو قرآنی اسٹیشنوں کے ذریعے قرآنی خدمات کا آغاز کیا ہے۔

1

ایکنا نیوز- الکفیل نیوز کے مطابق دیوانیہ میں قرآن کریم انسٹی ٹیوٹ کے ذمہ دار خالد العبادی نے بتایا کہ رسول اکرم حضرت محمد ﷺ کی سالگرۂ رحلت کے موقع پر دو قرآنی اسٹیشن قائم کیے گئے ہیں، جن میں سے ایک صوبے کے مرکز میں جبکہ دوسرا شامیہ کے علاقے میں قائم کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ان اسٹیشنوں کے قیام کا مقصد مقدس شہر نجف کی جانب جانے والے زائرین کو قرآنی، ثقافتی اور دینی رہنمائی کی خدمات فراہم کرنا ہے۔ اس کے علاوہ زیارت کے ماحول سے ہم آہنگ مختلف پروگراموں اور سرگرمیوں کا بھی انتظام کیا گیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ منصوبہ مذہبی مناسبتوں کی یاد منانے اور زیارت کے راستوں میں قرآنی اسٹیشن قائم کرکے زائرین کی خدمت کرنے کی اس ادارے کی کوششوں کا حصہ ہے۔ ان اسٹیشنوں میں براہِ راست خدمت رسانی، قرآن کریم کی تعلیم اور دینی رہنمائی کو یکجا کیا گیا ہے۔

خالد العبادی کے مطابق یہ اقدامات زیارتوں اور مذہبی مراسم کے دوران زائرین کو مختلف خدمات فراہم کرنے کے حوالے سے آستان مقدس حضرت عباسؑ کے عزم اور وابستگی کی عکاسی کرتے ہیں۔/

 

4369162

نظرات بینندگان
captcha