غزہ میں ٹارگٹ کلنگ؛ نتین یاہو کے ضامنوں کے لیے آگ کا پیغام

IQNA

7:26 - August 15, 2026
خبر کا کوڈ: 3520585

غزہ میں ٹارگٹ کلنگ؛ نتین یاہو کے ضامنوں کے لیے آگ کا پیغام

ایکنا: حماس کے سیاسی بیورو کے رکن باسم نعیم نے کہا ہے کہ غزہ میں قابض صہیونی فوج کی آج کی ٹارگٹ کلنگ، بالخصوص غزہ شہر کے پولیس سربراہ کو نشانہ بنانا، معاہدے کے ضامنوں کے لیے ایک "آگ کا پیغام" ہے۔

1

ایکنا نیوز- فلسطین انفارمیشن سینٹر کے مطابق انہوں نے مزید کہا کہ یہ اقدامات عملی طور پر بنیامین نیتن یاہو کے اس اعلان کردہ مؤقف کی تصدیق کرتے ہیں جس میں انہوں نے اس روڈ میپ کی مخالفت کی ہے جس پر ’’امن کونسل‘‘ کے نمائندوں نے فلسطینی گروہوں کے ساتھ مذاکرات کیے تھے اور ان گروہوں نے اس کی مشکل شقوں کے باوجود اسے قبول کر لیا تھا۔

نعیم نے تأکید کیا کہ اس صورتِ حال کا جاری رہنا دراصل نیتن یاہو کے انتخابی ایجنڈے کے سامنے ہتھیار ڈالنے کے مترادف ہوگا۔

فلسطینی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے بھی ایک بیان جاری کرتے ہوئے اسرائیلی فوج کی جانب سے غزہ صوبے کی سول پولیس کے سربراہ کرنل جمال ابوکمیل کی ٹارگٹ کلنگ کی مذمت کی۔ تحریک نے اس کارروائی کو ایک وحشیانہ اور فریب کارانہ جرم قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ قابض صہیونی حکومت کی مجرمانہ حقیقت کو بے نقاب کرتی ہے۔

بیان میں کہا گیا: قابض اسرائیلی فوج کی جانب سے غزہ صوبے کی سول پولیس کے سربراہ کرنل جمال ابوکمیل کو ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنانا، فلسطینی عوام کے خلاف قابضین کے وحشیانہ جرائم کے ارتکاب پر اصرار اور غزہ کی پٹی میں افراتفری اور بدامنی پیدا کرنے کی ان کی فسطائی اور مایوس کن کوششوں کو جاری رکھنے کے مترادف ہے۔

حماس نے مزید تأکید کی: یہ وحشیانہ اور فریب کارانہ جرم قابض صہیونی حکومت کی حقیقت اور اس کی ان پالیسیوں کو بے نقاب کرتا ہے جن کا مقصد نسل کشی کی جنگ جاری رکھنا، غزہ کی پٹی میں انسانی المیے کو مزید گہرا کرنا اور اسے افراتفری کی صورتِ حال میں دھکیلنا ہے، جو ایک مکمل جنگی جرم کے زمرے میں آتا ہے۔

حماس نے اپنے بیان کے اختتام پر ثالثوں سے مطالبہ کیا کہ وہ اسرائیل کی جانب سے جنگ بندی معاہدے کی بار بار خلاف ورزیوں کو فوری طور پر روکنے، اسرائیل کا احتساب کرنے اور اسے غزہ کی پٹی میں شرم الشیخ جنگ بندی معاہدے کی شقوں پر فوری اور مکمل عمل درآمد کا پابند بنانے کے لیے فوری اقدامات کریں۔/

 

4369655

نظرات بینندگان
captcha