تکفیری فکر کی حقیقی شناخت ؛عالم اسلام میں پھیلے فتنوں کے مقابلے کا واحد راستہ

IQNA

تکفیری فکر کی حقیقی شناخت ؛عالم اسلام میں پھیلے فتنوں کے مقابلے کا واحد راستہ

22:52 - January 29, 2014
خبر کا کوڈ: 1368343
بین الاقوامی گروپ : لبنان کے علما بورڈ نے ایک بیان کے ذریعے اعلان کیا : اس وقت تکفیری فکر کی شکل میں عالم اسلام کو لاحق سب سے بڑے خطرے کے مقابلے کے لیے ضروری ہے کہ اس امریکی حمایت یافتہ فکر کے حقیقی چہرے کو فاش کیا جائے ۔

ایران کی قرآنی خبر رساں ایجنسی (ایکنا) نے المنار ویب سائیٹ کے حوالے سے نقل کرتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ روز ۲۸ جنوری کولبنان کے علما بورڈ نے ایک متفقہ بیان کے ذریعے تکفیری فتنے کے ساتھ مقابلے کے لیے تاریخی اور فیصلہ کن موقف اختیار کرنے پر زور دیا اور کہا : یہ ہدف اس امریکی حمایت یافتہ تکفیری ٹولے کے حقیقی چہرے کو فاش کیے بغیر حاصل نہیں ہو گا ۔
اس بیان میں علما سے لوگوں تک حقیقی اسلام پہنچانے  اور مہر و محبت کے ساتھ وحدت اسلامی کی طرف دعوت دینے کی اپیل کی گئی ہے ۔
1367905

نظرات بینندگان
captcha