جدہ میں بیسویں اسلامی– قرآنی مطالعاتی کانفرنس کا اہتمام

IQNA

جدہ میں بیسویں اسلامی– قرآنی مطالعاتی کانفرنس کا اہتمام

8:17 - January 31, 2026
خبر کا کوڈ: 3519860
ایکنا: بیسویں "بین الاقوامی کانفرنس برائے قرآنی و اسلامی مطالعات" کانفرنس نومبر کے وسط میں جدہ شھر میں منعقد ہوگی۔

ایکنا نیوز- ICQIS کی ویب سائٹ کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ سعودی شھر جدہ میں یہ کانفرنس فیزیکلی طور پر اور عالمی اکیڈمی برائے سائنس، انجینئرنگ اور ٹیکنالوجی کی نگرانی میں منعقد ہوگی۔

اس کانفرنس کا مقصد قرآنی اور اسلامی مطالعات کے میدان میں ممتاز اساتذہ، محققین اور ماہرین کو یکجا کرنا ہے تاکہ وہ اپنے علمی خیالات اور تحقیقات پیش اور ان کا تبادلہ کر سکیں۔

کانفرنس ایک بین‌الرّسومی (Interdisciplinary) پلیٹ فارم فراہم کرنے کی کوشش کرے گی جہاں علمی جدتیں اور چیلنجز زیرِ بحث آئیں، نیز خلاصہ (Abstract)، مکمل مقالہ اور سائنسی پوسٹر کی صورت میں معیاری تحقیقی کام پیش کرنے کا موقع فراہم کیا جائے گا۔

مقالات جمع کرانے کی آخری تاریخ ۲۳ مہر ۱۴۰۵ھ ش (۱۵ اکتوبر ۲۰۲۶) مقرر کی گئی ہے۔ کانفرنس میں موصول ہونے والے تمام مقالات کا دو طرفہ خفیہ (Double-Blind) جائزہ لیا جائے گا، جس کے لیے تین ماہر ججز مقرر ہوں گے۔

منتخب شدہ مقالات کو Open Science Index، Google Scholar، Semantic Scholar، Zenodo، BASE، WorldCat اور دیگر معتبر علمی ڈیٹابیسز میں فہرست کیا جائے گا۔

اس کے علاوہ، بعض منتخب مقالات کو "قرآنی مطالعات اور اسلامی مطالعات" کے خصوصی سائنسی شمارے میں شائع کرنے کے لیے بھی زیرِ غور لایا جائے گا۔

مزید معلومات کے لیے جیسے رجسٹریشن کا طریقہ، مقالہ جمع کرانے کے مراحل، پروگرام کی تفصیلات یا منتظمین سے رابطہ دلچسپی رکھنے والے افراد فراہم کردہ لنک ملاحظہ کر سکتے ہیں۔

https://waset.org/quranic-and-islamic-studies-conference-in-november-۲۰۲۶-in-jeddah

 

4330976

نظرات بینندگان
captcha