ایران کی قرآنی خبر رساں ایجنسی (ایکنا) نے اطلاع رساں ویب سائیٹ Daily Trust"" کے حوالے سے نقل کرتے ہوئے کہاہے کہ نائیجیریا کی مسلم طلبا یونین نے تمام شہریوں کو حجاب کے عالمی دن کے حوالے سے منعقد ہونے والی ریلیوں میں شرکت کی دعوت دی ہے ۔
نائیجیریا کے نائب صدر کی بیوی "امینہ سامبو" نے بھی اس موقع پر دارالحکومت آبوجا میں منعقد ہونے والی کانفرنس کے دوران اسلامی حجاب کے بارے میں خطاب کیا ہے ۔
اسی طرح اس دن کی مناسبت سے دنیا بھر کے تقریبا ۱۱٦ ممالک کی مسلمان خواتین نے حجاب جیسے اپنے بنیادی ترین حق کے لیے آواز بلند کی ہے ۔