ایران کی قرآنی خبر رساں ایجنسی (ایکنا) کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز ۱۵ فروری کو اسلامی ثقافت و رابط آرگنائزیشن کے شعبہ ادیان اور انٹرنیشنل چرچ کونسل کے درمیان گفتگو کا ساتواں مرحلہ آرگنائزیشن کے مرکزی دفتر میں واقع حسنیہ الزہرا(ع) میں شروع ہوا ہے ۔
انٹرنیشنل چرچ کونسل کی ترجمان "کلیرا ایموس" نے اپنے خطاب کے دوران کہا : سب سے پہلے میں شعبہ ادیان کی جانب سے شاندار استقبال اور مہمان نوازی پر شکریہ ادا کرتی ہوں ۔
انہوں نے مزید کہا : یہ بات غور طلب ہے کہ "سات" کا ہندسہ مسیحی ثقافت میں خاص اہمیت رکھتا ہے اور مستقبل میں امن کے لیے امید کی نشانی جانا جاتا ہے اور آج ہم یہاں ادیان کے درمیان گفتگو کے ساتویں مرحلے میں شرکت کے لیے جمع ہوئے ہیں ۔
1375570