ایران کی قرآنی خبر رساں ایجنسی (ایکنا) نے اطلاع رساں ویب سائیٹ " المنار " کے حوالے سے نقل کرتے ہوئے کہاہے کہ حزب اللہ نے اس بیان کے ذریعے گزشتہ روز ہرمل شہر میں فوجی چیک پوسٹ کے قریب ہونے والے دہشت گردانہ بم دھماکے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے اعلان کیا : تکفیری دہشت گردوں نے ایک مرتبہ پھر اس بزدلانہ اقدام کے ذریعے لبنان کا امن خراب کرنے کی کوشش کی ہے اور اس خودکش دھماکے کے ذریعے صور اور ہرمل کے درمیانی راستے پر قائم فوجی چیک پوسٹ کو نشانہ بنایا گیا ہے ۔
بیان میں مزید کہا گیا : یہ حملہ اس بات کا ثبوت ہے کہ تکفیری دہشت گرد لبنان میں تمام مذاہب سے تعلق رکھنے والے عام افراد اور فوجیوں کو نشانہ بنانے کی کوشش کر رہے ہیں اور یہ فکر صرف ایک خاص مسلک کی دشمن نہیں ہے بلکہ لبنان کا ہر شہری اس خطرے کی زد پر ہے ۔
1378657