خود اعتمادی کے ذریعے عالمی صورتحال کو مسلمانوں کے حق میں تبدیل کیا جاسکتا ہے : لیاقت بلوچ

IQNA

خود اعتمادی کے ذریعے عالمی صورتحال کو مسلمانوں کے حق میں تبدیل کیا جاسکتا ہے : لیاقت بلوچ

23:44 - March 13, 2014
خبر کا کوڈ: 1386761
بین الاقوامی گروپ : جماعت اسلامی پاکستان سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ نے خیال ظاہر کیا : دنیا کی ۹۰ فیصد تجارت اسلامی ممالک کے ذریعے انجام پا رہی ہے لیکن مسلمانوں کا بہت کم سرمایہ اسلامی ممالک کی تعمیر و ترقی کے لیے استعمال ہوررہا ہے اگر اسلامی ممالک کے اندر خود اعتمادی کی فضا قائم ہو جائے تو اپنے قدرتی ذخائر کے ذریعے عالمی سیاسیت کو اپنے حق میں تبدیل کر سکتے ہیں ۔

ایران  کی  قرآنی  خبر  رساں  ایجنسی (ایکنا)  کی  رپورٹ  کے  مطابق  ،  سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی و ملی یکجہتی کونسل لیاقت بلوچ نے کہاہے کہ امت اور عالم اسلام کو بڑے بحرانوں کا سامناہے ۔ فلسطین ، کشمیر ، شام ، عراق ، افغانستان ، مصر ، بحرین ، برما ، بنگلہ دیش اور دیگر اسلامی علاقوں میں مسلمان آزادی ، حق خود ارادیت کے حصول ، انسانی حقوق ، بیرونی جارحیت اور تہذیب و ثقافت کے خلاف سازشوں کاشکار ہیں ۔
جماعت اسلامی کے مرکزی میڈیا سیل کے پریس ریلیز کے مطابق لیاقت بلوچ نے کہاکہ عالم اسلام اندرونی و بیرونی چیلنجز کے ساتھ بے عملی ، دورنگی اور تفادات کا شکار ہے ۔ امریکی استعمار اور نیوورلڈ آرڈر کے غلام مسلم حکمرانوں کے خلاف امت کو متحد ہونا ہوگا ۔ او آئی سی بے کار ، مفلوج اور بے حس ادارہ بن گیاہے ۔ او آئی سی نے فلسطین ، کشمیر ، شام ، افغانستان اور عراق کے مسائل حل کرنے میں کوئی کردار ادا نہیں کیا ۔ عالم اسلام کے نمائندہ ادارے کی کبھی بھی اسلامی بیداری اور ظلم کی مزاحمت ترجیح نہیں رہی ۔
1386302

نظرات بینندگان
captcha