آسٹریلیا کے نیوے افسروں کو مسلمانوں کی توہین پر نوکریوں سے برخاست کر دیا گیا

IQNA

آسٹریلیا کے نیوے افسروں کو مسلمانوں کی توہین پر نوکریوں سے برخاست کر دیا گیا

12:40 - April 16, 2014
خبر کا کوڈ: 1396157
بین الاقوامی گروپ :نیوی کے ان افسروں کو فیس بک پر مسلمانوں اور اسلام کے خلاف توہین آمیز کمنٹس پر برخاست کیا گیا

ایران  کی  قرآنی  خبر  رساں  ایجنسی [ایکنا]اطلاع رساں ادارے "world bulletin" کے مطابق "ری گریگز" نیوی کے اعلی افسر کا کہنا ہے کہ ہمارے چند اسٹاف نے فیس بک پر کچھ ایسے کمنٹس دیے ہیں جو ہمارے اخلاقی اصولوں کی منافی ہیں ،لہذا اس جرم پر چند جوانوں کو برخاست کردیا گیا ہے اور کچھ دوسرے جوانوں کو تنبیہہ کر دیا ہے کہ دوسری مرتبہ اس طرح کی غلطیوں پر انہیں بھی فارغ کردیا جایے گا۔
یہ افراد اگرچہ آسٹریلیا کی ریڈیکل پارٹی سے تعلقات میں تھے لیکن باقاعدہ طور پر کوئی بھی اس پارٹی کا ممبر نہیں تھا۔ ان افراد نے آسٹریلیا میں مسلمان مھاجروں کی ایک تصویر کے نیچے غلط ریمارکس دیے تھے ۔
1392269

نظرات بینندگان
captcha