ایران کی قرآنی خبر رساں ایجنسی [ایکنا]- شیعہ اطلاع رساں ادارے شفقنا اور بوابہ نیوز ایجنسی کے مطابق روزنامہ واشنگٹن پوسٹ نے اپنی ایک رپورٹ میں لکھا ہے کہ کویت،اردن،انڈونیشیاء،امارات،مصر اورملایشیاء میں فلم نوح کو دکھانے پر پابندی لگا دی ہے اور ڈیڑھ ارب سے زائد مسلمان آبادی میں سے ۴۹۰ ملین سے زائد مسلمان آبادی اس فلم کو نہیں دیکھیں گے ۔قابل ذکر ہے کہ اس سے پہلے فلم " مسیح کے درد" نامی فلم بھی اکثر اسلامی ممالک میں ریلز نہیں ہوسکی کیونکہ مسلمان ان فلموں کو دیکھنا مناسب نہیں سمجھتے ۔
سورس: بوابه فیتو