بین الاقوامی گروپ:سوال: انٹر نیٹ کی سائٹوں پر نا محرم اجنبی عورتوں کی نیم عریاں و عریاں تصویریں، جو کہ آجکل کے جوانوں کا معمول ہو گیا ہے، دیکھنے کا کیا حکم ہے؟

ایکنا-سیستانی نیوز-جواب: شہوت کے ساتھ اور احتیاط واجب کی بناء پر بغیر شہوت کے بھی دیکھنا جایز نہیں ہے۔
سوال: چیٹ کے ذریعے میری ایک لڑکی سے دوستی ہو گئی ہے۔ ہم اکثر چیٹ کرتے ہیں مگر کبھی کوئی نا منا سب گفتگو نہیں کرتے۔ اس دوستی اور چیٹ کا کیا حکم ہے؟
جواب: چونکہ حرام میں پڑنے کا خطرہ ہے لہذا جایز نہیں ہے۔
آیت اللہ سیستانی