الجزائر میں سلفیوں کی جانب سے شیعہ مسجد کی تعمیر کی مخالفت

IQNA

الجزائر میں سلفیوں کی جانب سے شیعہ مسجد کی تعمیر کی مخالفت

16:19 - May 17, 2014
خبر کا کوڈ: 1407573
بین الاقوامی گروپ: سلفی گروہ کی جانب سے " ٹی پازہ" شھر میں شیعہ مسجد کی تعمیرکو خطرہ قرار دیا جا رہا ہے

ایکنا نیوز- اطلاع رساں ادارے "echoroukonline.fr" کے مطابق اس خبر کے بعد کہ ایک شیعہ تاجر الجزایر ٹی پازہ شھر میں شیعہ مسجد تعمیر کرنا چاہتا ہے ،سلفی گروپ،جمعیت احیای اسلام نے شدید اعتراض کرتے ہوئے وزارت اوقاف سے مطالبہ کیا ہے کہ کسی صورت اس مسجد کی تعمیر کی اجازت نہ دی جائے ۔
اس گروپ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ہم نے بارہا شیعہ آبادی کی تعداد میں اضافے کے خطرات سے خبردار کیا ہیں اور ان کی سرگرمیوں سے بھی ہوشیار رہنے پر تاکید کی ہیں لہذا کسی طرح ان کو مسجد تعمیر کی اجازت نہ دی جائے ورنہ اس اقدام کے خلاف رد عمل ظاہر کیا جائے گا
سلفی گروہ،جمعیت علماء احیای اسلامی خود اب تک رجسڑڑ نہیں اور اسکی تمام سرگرمیاں غیر قانونی ہیں لیکن یہی گروہ شیعہ کے حوالے سے مسجد اور امام بارگاہ کی تعمیر کو شیعہ تبلیغ قرار دیتا ہے اور مختلف طریقوں سے شیعہ پروگراموں کی مخالفت کرتا ہے ۔

1407351

ٹیگس: مسجد ، الجزایر ، شیعہ
نظرات بینندگان
captcha