ایکنا نیوز- اطلاع رساں ادارے " سفیر نیوز" کے مطابق مسلمانوں کے فتوی کونسل نے اعلان کیا ہے کہ علم نجوم اور سائنس کی ترقی کی بدولت دن کا تعین کرنا اور پیش گوئی کرناآسان ہوگیا ہے لہذا تحقیق کے مطابق اٹھائیس جون کو رمضان المبارک کا پہلا دن ہے اور یورپ کے مسلمان اس دن سے روزہ رکھنا شروع کردیں ۔ کونسل نے اس موقع پر تاکید کی ہے کہ مسلمان ان ایام میں اسلامی تعلیمات پر عمل کرتے ہوئے برادری اور اخوت کا عملی مظاہرہ کریں ۔
کونسل نے واضح کیا ہے کہ روزہ سے پہلے والے دن کیونکہ چاند جس پوزیشن پر واقع ہے لاطینی امریکہ کے علاوہ عرب ممالک اور ایشیاء میں اسکو دیکھنا ممکن نہیں اور صرف لاطینی امریکہ میں ٹیلی اسکوپ سےمشاہدہ ممکن ہے ۔ لہذا اٹھائیس جون کو مسلمان یورپ میں روزہ رکھنا شروع کریں اور اس مہینے میں اسلام کا درست چہرہ یورپ میں پیش کرنے کی کوشش کریں ۔