ایکنا نیوز- (اینا)- غزہ میں جاری اسرائیلی جارحیت کے حوالے سے فلسطینی وزیر خارجہ ریاض المالکی اور عرب لیگ کے جنرل سیکریٹری نبیل العربی میں غزہ کے حالات پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔
قاہرہ میں آج ہونے والے عرب لیگ کے وزرائے خارجہ کے اجلاس میں غزہ میں اسرائیلی حملے کو فوری طور پر روکنے کے اقدامات اور لائحہ عمل پر غور کیا جائےگا جبکہ فلسطینی حکام اس علاقے کو اقوام متحدہ کی زیر نگرانی اور انکی حمایت کے لیے درخواست پر غور کریں گے۔
اطلاع رساں ادارے الجزیرہ کے مطابق گذشتہ روز دنیا بھر میں غزہ کے عوام کی حمایت اور اسرائیلی حملوں کی مذمت کے سلسلے میں مظاہرے کئے گیے۔
فرانس، برطانیہ، مصر، آسٹریلیا، چلی ،پاکستان اور اردن وغیرہ میں احتجاجی ریلیاں نکالی گئیں۔
ان مظاہروں میں مظاہرین نے مختلف بینروں،فلسطینی زخمیوں کی تصاویر اور پلے کارڑز کے زریعے سے مطالبہ کیا کہ اقوام متحدہ اور دیگر بین الاقوامی ادارے اسرائیلی مظالم روکنے کے لیے اقدامات کریں۔