اسرائیلی مظالم سے نفرت / اسرائیل فٹبال ٹیم کے کھلاڑیوں کی پٹائی

IQNA

اسرائیلی مظالم سے نفرت / اسرائیل فٹبال ٹیم کے کھلاڑیوں کی پٹائی

16:53 - July 26, 2014
خبر کا کوڈ: 1433619
بین الاقوامی گروپ: آسٹریا میں فٹبال کے دوستانہ میچ کے دوران اسرائیلی فٹبال ٹیم پر تماشائیوں کا حملہ،میچ وقت سے پہلے ختم کرنا پڑا

ایکنا نیوز- ویانا- سالزبرگ پولیس کے مطابق جمعرات کو میچ کے دوران  بیس کے قریب افراد جھنڈوں کے ساتھ غزہ پر اسرائیلی جارحیت کی مذمت کرتے ہوئے نعروں سے بھرے پلے کارڈز کے ہمراہ میدان کے اندر آئے۔
پولیس کا کہنا تھا کہ مظاہرین کی مکابی حیفہ نامی کلب کی ٹیم کے کھلاڑیوں سے جھڑپیں ہوئیں جو آسٹریا میں دوستانہ میچ کھیلنے کے لیے موجود تھی مگر تصادم میں کوئی زخمی نہیں ہوا کیونکہ پولیس نے حالات کو فوری طور پر کنٹرول کرلیا تھا۔
قابل ذکر ہے کہ اس سے پہلے کئی مقامات پر اسرائیلی شخصیات پر صھیونی مظالم کے رد عمل میں حملے ہوچکے ہیں ۔

1878572

نظرات بینندگان
captcha