حماس کا حزب الله سے اسرائیل کے خلاف جنگ میں مدد کی درخوست/ مایہ ناز ساینٹسٹ ڈاکٹر قدیر خان کی جانب سے حزب اللہ کی تعریف

IQNA

حماس کا حزب الله سے اسرائیل کے خلاف جنگ میں مدد کی درخوست/ مایہ ناز ساینٹسٹ ڈاکٹر قدیر خان کی جانب سے حزب اللہ کی تعریف

11:41 - August 01, 2014
خبر کا کوڈ: 1434751
بین الاقوامی گروپ:عرب اور عالمی اداروں سے مایوسی کے بعد حماس نے حزب الله سے اسرائیل کے خلاف جنگ میں مدد کی درخوست کر دی

ایکنا نیوز- عرب ممالک اور عالمی اداروں سے مایوسی کے بعد حماس نے حزب الله سے اسرائیل کے خلاف جنگ میں مدد کی درخوست کر دی.

ڈیلی اسٹار لبنان  کے تیس جولائی والے شمارے کے مطابق حسن نصر الله کی طرف سے امداد کی یقین دہانی کی گئی ہے۔

اس خبر پر پاکستان کے ایٹمی پروگرام کے روح رواں اور مایہ ناز ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبدل قدیر خان نے ٹویٹر پر لکھا ہے :مجھے حزب الله کے قائد حسن نصر الله کے کردار پر رشک آتا ہے. باوجود یہ کہ حماس نے شام میں بشار الاسد کی مخالفت کی تھی لیکن برا وقت پڑنے پر جب اسی حماس نے حزب الله سے مدد کی درخوست کی ہے تو  سید حسن نصر الله نے مکمل امداد و تعاون کی یقین دہانی کروائی ہے. بلا شبہ سید حسن نصر الله ایک بے غرض، بے لوث اور عظیم شخصیت کے مالک ہیں.

- ڈاکٹر عبد القدیر خان

 

نظرات بینندگان
captcha