اقوام متحدہ شیطانوں کی انجمن ہے ۔ جمعیت اہل حدیث پاکستان

IQNA

اقوام متحدہ شیطانوں کی انجمن ہے ۔ جمعیت اہل حدیث پاکستان

14:15 - August 09, 2014
خبر کا کوڈ: 1437406
بین الاقوامی گروپ:امن کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ امریکہ ہے ۔ مولانا علی محمد ابوتراب

ایکنا نیوز- مرکزی جمعیت اہل حدیث بلوچستان کے امیر مولانا علی محمد ابوتراب نے کہا کہ فلسطین میں امن کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ امریکہ ہے ۔ این این آئی نیوز سے گفتگو میں مولانا ابو تراب نے اقوام متحدہ پر شدید اعتراض کرتے ہوئے کہا کہ اس سے خیر کی امید نہیں اورمسلمانوں کے درمیان اختلافات کی وجہ سے  اقوام متحدہ شیطان کی ایک انجمن تک محدود رہ گیا ہے ۔

اہل حدیث کے رہنما نے اسلامی ممالک سے مطالبہ کیا کہ اس موضوع پر خاموشی درست نہیں اور اسلامی کانفرنس اجلاس بلا کر موثر اور عملی اقدامات کیے جائیں۔

مولانا ابوتراب نے فلسطینی مظالم پر صھیونی حکومت کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس غاصب حکومت کو مسلمان کبھی تسلیم نہیں  کرے گا۔ انہوں نے اعلان کیا کہ  فلسطینی عوام سے اظھار یک جہتی کے لیے کل بروز اتوار ایک عظیم ریلی کا اہتمام کیا گیا ہے جسمیں مختلف مکاتب فکر کے ہزاروں افراد شرکت کریں گے ۔
نظرات بینندگان
captcha