اسرائیل کے خلاف ٹوئیٹ کرنے پر امریکی پروفیسر برطرف

IQNA

اسرائیل کے خلاف ٹوئیٹ کرنے پر امریکی پروفیسر برطرف

19:26 - August 10, 2014
خبر کا کوڈ: 1437945
بین الاقوامی گروپ:اسرائیل کے خلاف ٹویٹ کرنے پر ایک امریکی یونیورسٹی کے پروفیسر کو نوکری سے ہاتھ دھونے پڑ گئے۔
ایکنا نیوز- ڈیلی پاکستان-ہوسٹن (نیوزڈیسک ) اسرائیل کے خلاف ٹویٹ کرنے پر ایک امریکی یونیورسٹی کے پروفیسر کو نوکری سے ہاتھ دھونے پڑ گئے۔ سٹیون سالیتا یونیورسٹی آف الینوائے میں امریکن انڈین کورس کے عارضی پروفیسر تھے اور جلد ہی انہیں مستقل کئے جانے کا امکان تھا۔ لیکن مقامی میڈیاکے مطابق غزہ کے معاملہ میں اسرائیل پر تنقید کے جواب میں پروفیسر کو اپنی ملازمت سے ہاتھ دھونے پڑ گئے۔ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں سٹیون سالیتا نے لکھا تھا کہ ”اسرائیلی اقدام قابل مذمت ہے، جس نے بچوں کو ذبح کر دیا۔“ ایک اور پیغام میں سٹیون سالیتا کا کہنا تھا کہ ” چند دنوں میں 3 سو بچوں کا قتل صرف اسرائیل ہی کر سکتا ہے۔ لہذا میں ایسے کسی نظریے کی حمایت نہیں کر سکتا، جس کی عملیت میں بچوں کا خون بہایا جائے“۔ دوسری جانب مقامی میڈیا کے رابطہ کرنے کے باوجود یونیورسٹی آف الینوائے کی انتظامیہ مذکورہ پروفیسر کو نوکری سے نکالنے کے معاملہ پر موقف دینے احتراز برت رہی ہے۔ تاہم امریکہ میں یونیورسٹی پروفیسر کی ایسوسی ایشن کی کمیٹی نے بیان جاری کیا ہے کہ مسٹر سٹیون کی تنقید سخت اور بازاری تھی، لیکن یونیورسٹی آف الینوائے کی انتظامیہ ٹوئٹر پر دیئے جانے والے پیغامات کی بنیاد پر انہیں نوکری سے نہیں نکال سکتی۔ اس ضمن میں ایک اور امریکن یونیورسٹی میں انگریزی کے پروفیسر کیری نیلسن کا کہنا ہے کہ مسٹر سٹیون نے مقررہ لائن کو عبور کیا ہے۔
نظرات بینندگان
captcha