عرب لیگ کی جانب سے داعش کو انسانی حقوق کے خلاف ورزی پر مجرم قرار

IQNA

عرب لیگ کی جانب سے داعش کو انسانی حقوق کے خلاف ورزی پر مجرم قرار

13:55 - August 12, 2014
خبر کا کوڈ: 1438624
بین الاقوامی گروپ: عرب لیگ نے عیسائیوں اور ایزدیوں کے خلاف داعش کی کاروائیوں کو انسانی حقوق کی خلاف ورزی قرار دیا
ایکنا نیوز- اطلاع رساں ادارے «العهد» کے مطابق  نبیل العربی نے ایک بیان میں عراق میں اقلیتوں کے خلاف کاروائی پر عالمی اداروں سے مطالبہ کیا کہ داعش کے متعلقہ مجرموں کو گرفتار کیا جائے۔
انہوں نے کہا : اقلیتوں کے خلاف اس کھلی جارحیت پر چشم پوشی درست نہیں اور انسانی حقوق کی خلاف ورزی پر مجرموں کو عالمی ادارہ انصاف کے زریعے سے کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔
نبیل العربی نے عراق میں  عیسائیوں اور ایزدیوں کے قتل عام  اور بیدخلی پر پر عالمی اور علاقائی اداروں سے مطالبہ کیا کہ اقلیتوں کے مذہبی اور انسانی حقوق کے لیے کردار ادار کریں۔
عراق اور شام میں مزارات کی تخریب

شام میں آثار قدیمہ اور ثقافتی میراث کے ادارے کے سربراہ مأمون عبدالکریم کا کہنا ہے کہ داعش  شام اور عراق میں زیر تسلط علاقوں میں موجود اکثر مذہبی اور ثقافتی نشانات اور مقامات مٹا چکا ہے
عبدالکریم کے مطابق مسلمانوں کے مقدس مقامات اور مزارات کے علاوہ عیسائیوں کے مذہبی مقامات بھی داعش کی تخریبی کاروائیوں کی نذر ہوچکے ہیں ۔

1438297

 

ٹیگس: داعش ، انسانی ، حقوق
نظرات بینندگان
captcha