ایکنا نیوز- اطلاع رساں ادارے «البدیل» کے مطابق وزرائے خارجہ سطح پر ہونے والے اس اجلاس میں عراق کی صورتحال اور علاقائی سطح پر داعش کے خطرات پر غور کیا جائے گا
اسلامی کانفرنس کے سیکریٹری جنرل ایاد مدنی نے اس حوالے سے کہا : اس اجلاس میں داعش کے خلاف قرار داد پیش کیے جانے کا امکان ہے ۔
گذشتہ روز مصری وزیر خارجہ سامح شکری سے ملاقات کے بعد انہوں نے کہا : داعش کھلم کھلا اسلام کی توہین کر رہی ہے اور اس تنظیم کا اسلام اور اسلامی اقدار سے کوئی تعلق نہیں۔
مدنی نے مزید کہا : قاہرہ میں وزرائے خارجہ سطح پر ہونے والے اجلاس میں علاقائی سطح پر داعش کے خطرات کے حوالے سے غور کیا جا رہا ہے اور اس پر سفارت کاری اور ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے
اسلامی کانفرنس کے سیکریٹری جنرل نے کہاکہ اجلاس کی تاریخ کے حوالے سے عرب لیگ سے بات چیت ہورہی ہے اور داعش کے خطرات کے حوالے سے یہ اجلاس انتہایی اہم تصور کیا جارہا ہے ۔