ایکنا نیوز- شعبہ امریکہ- امام رضا(ع) کی ولادت باسعادت کے موقع پر اسلامی مرکز واشنگٹن میں چھ ستمبر کو پیروان اہل بیت کے تعاون سے جشن منعقد ہوگا
نماز باجماعت مغرب وعشاء، قرائت قرآن، تقاریر اور جوانوں کے لیے خصوصی پروگرام اس جشن کا حصہ ہے
مقامی وقت کے مطابق پروگرام سات بجے منعقد ہوگا
مرکز تعلیمات اسلامی واشنگٹن یا «آیی - ای - سی» (IEC) میری لینڈ صوبہ میں واشنگٹن ڈی سی کے نزدیک واقع ہے اور یہ مرکز انقلاب اسلامی ایران کی کامیابی کے بعد تعلیمات اهل بیت(ع) اور اسلامی ثقافت کی ترویج کے لیے پیروان اہل بیت کی کوششوں اور تعاون سے بنایا گیا ہے
کینیڈا میں ٹورنٹو کے مقام پر اسلامی مرکز امام علی(ع) میں بھی جشن ولادت امام رضا(ع) کا اہتمام کیا گیا ہے
اس محفل جشن میں دعائے کمیل،نماز باجماعت،منقبت خوانی،تقاریر اور کوئز وغیرہ شامل ہیں ، پروگرام مقامی وقت کے مطابق ساڑھے سات بجے شروع ہوگا
ٹورنٹو میں اسلامی مرکز امام علی(ع) فروری ۲۰۰۰ میں کینیڈا میں مقیم ایرانی باشندوں کی اجتماعی اور روحانی ضروریات کو پورا کرنے اور مذہبی تعلیمات سے مستفید کرانے کے لیے سید محمد کاظم مصباح موسوی اور اسکی زوجہ آمنه متقی، کے تعاون سے بنایا گیا ہے.