: آٹھ سالہ دفاع مقدس ایرانی قوم کی عظمتوں کا زندہ مجموعہ اور جلال و جمال کا نمونہ ہے۔ رہبر انقلاب

IQNA

: آٹھ سالہ دفاع مقدس ایرانی قوم کی عظمتوں کا زندہ مجموعہ اور جلال و جمال کا نمونہ ہے۔ رہبر انقلاب

8:47 - September 26, 2014
خبر کا کوڈ: 1453981
بین الاقوامی گروپ:رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے ہفتہ دفاع مقدس اور شہیدوں اور جانبازوں کے دن کی مناسبت سے اپنے ایک پیغام میں تاکید کرتے ہوئے فرمایا:دفاع مقدس شہید و شہادت کے حوالے سے ایک ممتاز اور معجزہ نما نمونہ ہے

ایکنا نیوز-رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے  ہفتہ دفاع مقدس اور شہیدوں اور جانبازوں کے دن کی مناسبت سے اپنے ایک پیغام میں تاکید کرتے ہوئے فرمایاکہ شہادت اور شہید درخشاں اور تابناک نگین ہے جو اس تاریخ میں مشعل راہ اور دیگر تمام واقعات سے ممتاز اور نمایاں ہے۔

پیغام کا متن حسب ذیل ہے:بسم اللہ الرحمن الرحیم

ایرانی قوم کا آٹھ سالہ دفاع مقدس قوم کی عظمتوں  اور اس کے جلال و جمال کے جلوؤں کا دھڑکتا ہوا مجموعہ ہے جسے قوم اپنی تاریخی زندگی کی نمائش کے طور پر دیکھ سکتی  ہے لیکن شہید و شہادت ،اس کے درخشاں اور تابناک نگین ہیں جو اس مجموعہ میں مشعل راہ  اور دیگر تمام واقعات سے ممتاز اور نمایاں ہیں۔ یہ نمایاں امتیاز ایک انسان کی مخلصانہ فداکاری اور جاں نثاری کا نتیجہ ہے جس نے اللہ تعالی کی رضا اور اس کی خوشنودی کے سامنے  اپنی زندگی کے تمام مادی پہلوؤں کو نظر انداز اور اپنے تمام سرمایہ کو اس قابل فخر راہ میں قربان کردیا ہے ۔

شہیدوں کے اہلخانہ ، والدین، ہمسروں ، فرزندوں اور دیگر رشتہ داروں کو بھی اس معنوی عزت اور افتخار سے حصہ نصیب ہوا ہے۔

شہیدوں پر اللہ تعالی ، اسکے فرشتوں اور نیک ومتقی بندوں کا سلام ہو۔

سید علی خامنہ ای

1453937

ٹیگس: رہبر ، پیغام ، دفاع
نظرات بینندگان
captcha