ایکنا نیوز- شعبہ مشرقی ایشیاء- آٹھ سالہ ٹھونسی گئی دفاعی جنگ کے جانبازوں کی یاد اور امام جواد(ع) کی شہادت کی مناسبت سےگذشتہ جمعے کو ایک مجلس کا اہتمام خانہ فرہنگ ایران میں کیاگیا تھا۔
اس پروگرام میں ہندوستان میں ولی فقیه کے نمائندے خاص حجتالاسلاموالمسلمین مهدویپور نے امام جواد (ع) کی سیرت اور فضائل پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا : امام جواد (ع) پہلا امام ہے جو بچپن ہی سے امامت کے عہدے پر فائز ہوئے اور اس کم عمری میں علمی نشتوں میں دیگر دانشوروں کے مقابل اپنی قابلیت کے جوہر دیکھاتے تھے۔
اس پروگرام میں رہبر معظم کے نمائندے نے ایرن کی دفاعی جنگ کا ذکر کرتے ہوئے مجاہدین کی استقامت اور بہادری کو سراہا ۔
انہوں نے جانبازوں کی شجاعت اور انکی فیملیز کی استقامت کو سراہتے ہوئے کہا کہ آج ہماری عزت و سربلندی انہیں کے مرہون منت ہیں اور اس سربلندی میں حضرت امام خمینی(ره) کی رہبری کو بھی فراموش نہیں کی جائے گی
مجلس کا اختتام مصائب امام جواد(ع) پر ہوا۔