سعودی عرب کے جیل میں آیت اللہ باقرالنمر کو ایذائیں دی جارہی ہیں

IQNA

سعودی عرب کے جیل میں آیت اللہ باقرالنمر کو ایذائیں دی جارہی ہیں

16:52 - October 27, 2014
خبر کا کوڈ: 1464637
بین الاقوامی گروپ:سعودی عرب کے معروف عالم دین آیت اللہ باقرالنمر کہ جن کو گرفتاری کے وقت چار گولیاں لگیں تھیں اور وہ زخمی ہوگئے تھے، اس وقت جیل میں شدید قسم کی ایذائیں پہنچائی جارہی ہیں۔

ایکنا نیوز- ایران ریڈیو کے مطابق سعودی عرب کے انسانی حقوق کے سرگرم رہنما نے اس ملک کی جیل میں معروف شیعہ عالم دین آیت اللہ شیخ باقرالنمر کو شکنجے دیئے جانے کی خبر دی ہے۔

علی الدبیسی نے آج لبنان کے المیادین ٹی وی چینل کے ساتھ گفتگو میں اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ انہوں نے سعودی عرب کے جیلوں میں قید افراد کو مختلف قسم کی ایذائیں دیئے جانے کا مشاہدہ کیا ہے کہا کہ سعودی عرب کے معروف عالم دین آیت اللہ باقرالنمر کہ جن کو گرفتاری کے وقت چار گولیاں لگیں تھیں اور وہ زخمی ہوگئے تھے، اس وقت جیل میں شدید قسم کی ایذائیں پہنچائی جارہی ہیں۔

الدیسی نے شیخ النمر کے لئے سزائے موت کے حکم کو ظالمانہ قرار دیا اور کہا کہ سعودی عرب کے حکام نے آیت اللہ باقرالنمر کے خلاف سزائے موت کا حکم سنائے جانے کے پورے عمل میں کسی بھی قانونی تقاضوں کو پورا نہیں کیا ہے اور یہ حکم بین الاقوامی قوانین کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے۔

60357

ٹیگس: النمر ، سعودی ، جیل
نظرات بینندگان
captcha