داعش نے مزید ایک امریکی شہری اور متعدد شامی فوجیوں کے سر قلم کر دیئے

IQNA

داعش نے مزید ایک امریکی شہری اور متعدد شامی فوجیوں کے سر قلم کر دیئے

20:39 - November 16, 2014
خبر کا کوڈ: 1473953
بین الاقوامی گروپ:دمشق: عراق اور شام میں حکومت کے خلاف برسر پیکار جنگجو تنظیم داعش نے مزید ایک امریکی شہری اور متعدد شامی فوجیوں کے سر قلم کر دیئے۔

ایکنا نیوز- ایکسپریس نیوز- مطابق غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق انٹر نیٹ پر داعش کی جانب سے ایک ویڈیو  جاری کی گئی ہے جس میں متعدد شامی فوجیوں اور ایک امریکی شہری  پیٹر کیسگ  کو دکھا یا گیا ہے۔ داعش کی جانب سے کہا گیا ہے کہ شام کی ایئرفورس کے 12 افسران اور امریکی شہری کا سر قلم کر دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ امریکی شہری پیٹر کیسگ کو داعش نے گزشتہ برس اکتوبر میں  اغوا کیا تھا اور اس دوران انہوں نے اسلام بھی قبول کر کے اپنا نام عبدالرحمان رکھ لیا تھا۔ پیٹر کیسگ  اس سے  قبل 2007 میں عراق میں بھی فلاحی ذمہ داریاں انجام دے چکا ہے اور  پھر  2012 میں  وہ اپنی ذمہ داریوں کے سلسلے بیروت منتقل ہو گیا تھا۔ اس سے قبل بھی داعش کی جانب سے امریکی اور برطانوی صحافی کا سر قلم کر چکی ہے۔

303171

ٹیگس: داعش ، سر ، قلم
نظرات بینندگان
captcha