سياسی گروپ:-ايران كی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے (رسا) سے نقل كيا ہے كہ حضرت آيت اللہ العظمی مكارم شيرازی نے مسجد مقدس جمكران كی زيارت پر آنے والے زاﺋرين سے خطاب كرتے ہوۓ فرمايا كہ كچھ عرصہ پہلے اس مسجد كی حالت يوں نہ تھی بلكہ تقريبا ساٹھ سال پہلے اس مسجد كا رقبہ انتہائ مختصر تھا اور اس میں قم كے طلاب دينی ہوا كرتے تھے جو پيدل زيارت كو آيا كرتے تھے –ليكن اب تمام لوگوں كا اور بالخصوص جوان طبقہ كا امام زمانہ (عج) كے حوالے سے ہونے والے پروگراموں میں شريك ہونا ماضی سے كہیں زيادہ ہے –اور اس طرح مسجد مقدس جمكران كا رقبہ بھی بہت وسيع كرديا گيا یہ ايك بہت بڑی تبديلی ہے جو نظریہ مہدويت كی طرف لوگوں كے رجحان كا منہ بولتا ثبوت ہے اور نيمہ شعبان كی مناسبت سے تقريبا چاليس اسلامی ممالك اور كتنے ہی غير اسلامی ممالك میں محفل جشن كا انعقاد ہوتا ہے-
حضرت آيت اللہ العظٰمی شيرازی نے فرمايا كہ عاشقان امام زمانہ (عج) كی ذمہ داری بنتی ہے كہ وہ اس نظریہ مہدويت كا مزيد گہرا مطالعہ كریں اور اسے دنيا بھر میں روشناس كراﺋیں چونكہ آج دنيا كے سامنے جمهوريت كے نعرے كی قلعی كھل چكی ہے اور دنيا یہ سمجھ چكی ہے كہ مغربی دنيا كی نظروں میں جمهوريت وہی ہے جس سے انكے اپنے مفادات حاصل ہوتے ہوں اور ہم ان كے انسانی حقوق كے نعروں كو بھی عراق ،فلسطين اور افغانستان میں ديكھ چكے ہیں-
اس مرجع تقليد نے یہ بات زور دے كر كہی كہ ،چونكہ قاﺋم آل محمد كے ظہور سے دنيا عدل و انصاف سے پر ہو جاۓ گی لہذا ہمارے خطباء اور اھل منبر كی ذمہ داری بنتی ہے كہ وہ امام زمانہ كے ظہور كے حوالے سے جوانوں كے اعتراضات كے كافی و شافی جواب دیں-
انہوں نے فرمايا:امام زمانہ (عج) كے ظہور كے حوالے سے ہونے والے اعتراضات میں سے ايك اعتراض یہ ہے كہ امام كے ظہور كے وقت ساﺋنس اور ٹيكنالوجی كی دنيا میں كيا صورتحال ہوگی ؟تو اس حوالے سے آپ نے فرمايا كہ معتبر احاديث اور روايات میں ملتا ہے كہ حضور كے ظہور كے وقت اس موجودہ ترقی كے ۲۵ برابر ترقی میں اضافہ ہوگا- اور جس زمانہ میں امام آﺋیں گے تو حد نگاہ اور قوت شنوائ میں اس قدر اضافہ ہوگا كہ انسان اپنی آنكھوں سے حضرت كی دنيا كے ہر كونے سے زيارت كرسكے اور امام (عج) كی حكومت میں مومنين كی قدرت اور طاقت میں بھی بہت اضافہ ہوجاۓ گا اور اسی الہی حكومت میں دنيا ماضی سے كہیں زيادہ علم اور اخلاقيات میں بھی ترقی كريگی –
حضرت آيت اللہ مكارم شيرازی نے آخر میں فرمايا كہ ہماری ذمہ داری بنتی ہے كہ ہم ايسے دجال صفت لوگوں سے مقابلہ كریں جو جھوٹ ،فريب اور دھوكہ بازی سے مہدويت كے جھوٹے دعوے كرتے ہیں اور انكے پيچھے حتما اغيار اور دين دشمن طاقتوں كا ہاتھ ہے اور ہمارے جوانوں كو پہلے سے كہیں زيادہ امام زمانہ (ع)كی معرفت كی ضرورت ہے تاكہ وہ اس امام (عج) كے مددگار بن سكیں كہ جو كئ سالوں سے تنہا اور ناشناختہ ہیں