ا
قرآنی گروپ: وہ اساتذہ جو قرآن پر كام كررہے ہیں انہیں قرآنی نمونہ ہونا چاہیے
ايران كی قرانی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) سے بات چيت كرتے ہوۓ حجۃ الاسلام جناب دری نجف آبادی نے كہا كہ اس وقت جس چيز كے خلا كا احساس كيا جارہا ہے وہ اخلاق اور قرآنی رفتار ہے خاص كر سياسی، عسكری ،سماجی امور میں- انہوں نے كہا كہ ممكن ہے كہ بعض افراد قرآن سے مانوس ہوں ليكن ہمیں كوشش كرنا چاہیے كہ پورا معاشرہ قرانی معاشرہ ہوجاۓ
انہوں نے مزيد كہا كہ اس وقت ذيربط سينٹروں كو چاہیے كہ قرآن كے اچھے اساتذہ كی تربيت كریں –اور وہ اساتذہ جو قرآن پر كام كرنا چاہتے ہیں ان كا اخلاق بھی قرآنی اخلاق ہونا چاہیے
حجۃ الاسلام جناب دری نجف آبادی نے اپنا بيان جاری ركھتے ہوۓ كہا كہ انقلاب اسلامی كی كاميابی كے بعد قرآن سے متعلق بہت موثر اقدامات كۓ گۓ ہیں خاص كر امام خمينی رح اور ان كے بعد رہبر معظم انقلاب اسلامی نے قران كی تعليم اور تربيت پر بہت زور ديا ہے –ليكن دوسروں پر بھی یہ ذمہ داری عائد هوتی ہے كہ وہ قرآنی تعليمات پر توجہ دیں اور ہر ادارے میں ايك شعبہ قرآن مجيد كی تعليم كا ہونا چاہیے