ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) سے بات چيت كرتے ہوۓ تقريب مذاہب اسلامی كونسل كے سربراہ آيت اللہ تسخيری نے كہا كہ معرفت قرآن كے سلسلہ میں ہمارے اسلامی معاشرہ میں ايك عظيم انقلاب آيا ہے –جس میں سب سے آگے ہمارے جوان ہیں -آج ہم فخر كے ساتھ كہہ سكتے ہیں كہ ہمارے جوان قرآنی جوان ہیں اور قرآن مجيد كے بتاۓ ہوۓ راستہ پر قربانياں پيش كررہے ہیں –
انہوں نے مزيد كہا كہ اگرچہ اس وقت ضرورت اس بات كی ہے كہ اس طرح مفاہيم قرآن سے استفادہ كيا جاۓ كہ قرآن ہمارے وجود اور ہمارے كردار سے ظاہر ہو-
بيان كے آخر میں ثقافت اور اسلامی روابط كے ادارہ كے سابق سربراہ آيت اللہ تسخيری نے كہا كہ ہمارے تمام قوانين ،نظريات ،رفتار و گفتار قرآن كے معيار پر ہونے چاہیے –