ویٹيكن كو قبول كرنا چاہئے كہ پوپ نے غلطی كی ۔ہوگو چاوز

IQNA

ویٹيكن كو قبول كرنا چاہئے كہ پوپ نے غلطی كی ۔ہوگو چاوز

12:26 - September 26, 2006
خبر کا کوڈ: 1499371
ونزويلا كےصدر ہوگو چاوز نے كہا ہے كہ ویٹيكن كویہ بات تسليم كرنی چاہئے كہ پاپ بينیڈكٹ شانزدہم نےحالیہ اسلام مخالف بيان دےكر غلطی كی ہے ۔




كيتھولك عيسائی رہنما پاپ بينیڈكٹ شانزدہم نے 12 ستمبر كو اپنے ايك بيان میں پيغمبر اسلام (ص) كی توہين اور بعض اسلامی تعليمات پرتنقيد كی تھی ۔پاپ كے اس توہين آميز بيان پر دنيا كے مسلمانوں اور اسلامی ممالك كے رہنماؤں نے سخت احتجاج كيا تھا۔

فرانس پريس كی رپورٹ كے مطابق ہوگو چاوز نے كہا كہ دنيائے اسلام بہت حساس ہے اور ہمیں سوچ سمجھ كر كوئی بات كہنی چاہئے ، خاص طور سے پاپ كو بہت سوچ سمجھ كر بيان دينا چاہئے ۔ ہوگوچاوز نے كہا كہ پاپ جان پال دوئم نے بھی كليسا كی غلطيوں كا اعتراف كيا تھا ۔
نظرات بینندگان
captcha