ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) اور ریڈيو تہران نے خبر دی ہے كہ نيويارك سے موصولہ رپورٹ كے مطابق وينزوئيلا كے وزير خارجہ نيكولس مادورو نے اقوام متحدہ كی سلامتی كونسل میں اپنے خطاب كے دوران كہا كہ امريكہ دہشت گردی كی حمايت كرتا ہے اور دوسروں كو اچھے اور برے دہشت گرد میں تقسيم كرتا ہے۔
وينزوئيلا كے وزير خارجہ نے اقوام متحدہ كی سلامتی كونسل سے مطالبہ كيا كہ خطرناك دہشتگردوں كی حمايت كرنے كے امريكی طرز عمل كی مخالفت اور مذمت كی جائے۔
انہوں نے سلامتی كونسل سے یہ مطالبہ بھی كيا كہ كيوبا كے صدر فیڈل كاسٹرو كے مخالف كيوبا كے ايك دہشتگرد كی حوالگی كے لئے امريكہ پر دباؤ ڈالا جائے۔
يادرہے كہ كيوبا كا ايك دہشتگرد لوئز پاسودہ جو سی آئی اے كا جاسوس بھی تھا اس وقت امريكہ میں پناہ گزين ہے۔
لوئز پاسودہ نے انيس سو چھہتر میں كيوبا كے ايك ہوائی جہاز كو بم سے اڑا ديا تھا جس كے نتيجہ میں تہتر مسافر ہلاك ہوگئے تھے۔
لوئز پاسودہ وينزوئيلا كی ايك جيل سے فرار كركے امريكہ چلاگيا تھا۔