ہم اہانت كا جواب اہانت سے نہیں ديتے۔

IQNA

اسلامی ثقافت اور روابط كے ادارے كے سربراہ :

ہم اہانت كا جواب اہانت سے نہیں ديتے۔

8:55 - October 07, 2006
خبر کا کوڈ: 1501290
بين الاقوامی گروپ: ہم اہانت كا جواب اہانت سے نہیں ديتے اسلام كی ترقی كی وجہ سے دشمن اسلام كی توہين پر تلا ہوا ہے اور اسلام كی دن دوگنا ترقی سے دشمن پريشان ہے –


ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) كے مطابق سازمان فرھنگ و ارتباطات اسلامی كے سربراہ نے قرآن كريم كے چودہویں نماﺋش گاہ میں كہا كہ یہ نماﺋش گاہ اايسے وقت میں منعقد كی جا رہی ہے جب لوگوں كی توجہ روز بہ روز قرآن كی طرف بڑھ رہی ہے –آج اسلامی ممالك كے علاوہ يورپ اور امريكہ میں قرآن مجيد اپنے ترجمہ كے ساتھ لوگوں كی توجہ كا مركز بنا ہوا ہے –
انہوں نے كہا كہ اگر ہم قرآن كو يونيورسٹيوں میں داخل كركے وہاں شايستہ طريقے سے قرآنی كاركردگی انجام دیں تو اس وقت ہم یہ كہہ سكتے ہیں كہ قرآن لوگوں كی زندگی میں داخل ہوگيا ہے-
جناب محمود محمدی عراقی نے كہا كہ اس طرح كی قرآنی نماﺋش لوگوں كے اعتقادی جوابات كے لیے بہت موثر ہے –اور میں اميد كرتا ہوں كہ آيندہ قرآن مجيد سے متعلق نئ علمی تحقيقیں –تھيسز ،اچھے ترجموں كو نماﺋش میں لاكر دنيا كی تمام زندہ زبانوں میں اس آسمانی كتاب كا بہتر تعارف كرايا جاسكتا ہے -
نظرات بینندگان
captcha